تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 662 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 662

تاریخ احمدیت۔جلد 24 بزرگان سلسلہ کی تقاریر 640 سال 1968ء جن بزرگان سلسلہ نے جلسہ سالانہ کے موقع پر تقاریر کیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:۔حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام بلحاظ تربیت اولاد خلافت راشدہ اور تجدید دین مکرم مولانا ابوالعطاءصاحب مکرم پروفیسر چو ہدری محمد علی صاحب سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ( مکی دور ) مکرم شیخ مبارک احمد صاحب احمدیت اسلام کی نشاۃ ثانیہ مکرم قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری نبوت محمدیہ کی تاثیرات مکرم مرزا عبدالحق صاحب منکرین ہستی باری تعالیٰ کے شکوک کا ازالہ ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب فلسفہ دعا مکرم میر محمود احمد ناصر صاحب بلا د عر بیہ میں عیسائیوں کے جدید رحجانات مکرم مولوی غلام احمد صاحب فرخ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از روئے قرآن مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب مشرق بعید کا تبلیغی جائزہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اسلامی نماز اور دیگر مذاہب کی عبادتیں جلسه سالانه مستورات حضرت خلیفہ اسی المالک کی تمام تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے براہ راست سنی گئیں۔نیز (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب۔مولانا ابوالعطاء صاحب۔مولوی غلام احمد فرخ صاحب اور شیخ مبارک احمد صاحب کی تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئیں۔۲۶ دسمبر کو جلسہ کے پہلے دن حضور نے زنانہ جلسہ گاہ میں تشریف لا کر مستورات سے خطاب فرمایا۔حضور نے قرون اولیٰ کی خواتین کی عظیم قربانیوں کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ” اے احمدی خواتین اگر آپ نے بھی صحیح معنوں میں مومنہ ، قامتہ ، تائبہ، عابدہ اور صائمہ بنتا ہے تو صحیح معنوں میں اسلام اور احمدیت کے لئے قربانیاں پیش کرنے کو تیار ہو جائیں۔اسلام کے معنی پورے طور پر اپنی گردن کو خدا کے سامنے پیش کر دینے اور قرآنی احکامات کی مکمل پیروی کرنا ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ ہم خدا کے فیوض کو حاصل کریں اپنی زندگیوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ میں ڈھال کر اور محبت کے تمام لوازم کے