تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 616 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 616

تاریخ احمدیت۔جلد 24 594 ڈاکٹر عبد السلام صاحب کیلئے ایٹم برائے امن ایوارڈ سال 1968ء ملک وقوم کے مایہ ناز سپوت، فرزندِ احمدیت ڈاکٹر عبدالسلام صاحب خدا کے فضل و کرم سے سائنسی ترقیات کے زینے نمایاں برق رفتاری سے طے کر رہے تھے اور اب ان کا شمار دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں میں ہونے لگا تھا۔چنانچہ آپ کو اس سال ایک اور اعزاز عطا ہوا۔جس کے لئے ۱۴ اکتوبر ۱۹۶۸ء کو نیویارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوتھانٹ نے صدر پاکستان کے سائنسی مشیر اعلیٰ اور انٹرنیشنل سٹڈی سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس، ٹریسٹ (اٹلی) کے ڈائریکٹر جناب پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمت میں، ایٹم کے پُرامن استعمال کی امریکی فاؤنڈیشن کی طرف سے تیس ہزار ڈالر کے عطیہ کی رقم پیش کی۔فاؤنڈیشن کی طرف سے جناب ڈاکٹر صاحب موصوف کے لئے اس عطیہ کا اعلان ایٹم کے پرامن استعمال کے سلسلہ میں گرانقدر ریسرچ اور خدمات کی بنا پر اگست ۱۹۶۸ء میں کیا گیا تھا۔ڈاکٹر صاحب نے اس اعزاز پر حسب ذیل الفاظ میں اپنے جذبات تشکر کا اظہار کیا :۔میں اللہ تعالیٰ کا، جس نے مجھے اپنے خاص فضلوں اور انعاموں سے نوازا ہے، شکر ادا کر نے کے علاوہ اپنے ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں۔ان دعاؤں کے طفیل ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مجھے وہ انعام عطا فر مایا ہے۔جس کا ذکر احباب پچھلے دنوں الفضل میں پڑھ چکے ہیں۔احباب کو علم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے یہ تو فیق بھی ارزانی فرمائی ہے کہ میں اس انعام کی رقم کو ملک و قوم کے نوجوان سائنسدانوں کی مزید تعلیم وتربیت کیلئے وقف کروں۔احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میرے اس ارادہ میں برکت ڈالے اور ملک وقوم کے حق میں اس کے بہتر سے بہتر نتائج پیدا کرے نیز یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ قریب مستقبل میں اور اس کے بعد بھی مجھے اپنے غیر معمولی فضلوں اور انعاموں سے نوازے تا کہ آئندہ بھی مجھے قوم و ملک کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق اس کے فضل سے حاصل ہو۔آمین 10 اس سلسلہ میں پاکستان ٹائمنز میں حسب ذیل خبریں شائع ہوئیں۔(i)- "New York, Aug, 21: Prof۔Abdul Salam and two others