تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 598
تاریخ احمدیت۔جلد 24 576 سال 1968ء جرمنی، جنوبی افریقہ کے بیشتر مقامات میں مساجد تعمیر کروائی ہیں۔بیرونی ممالک میں کس قدر اخراجات ہوئے ہوں گے ہر پڑھا لکھا شخص اندازہ کر سکتا ہے۔کلام مجید کے یورپ کی چودہ زبانوں میں ترجمے کئے گئے ہیں۔ہندی کا ترجمہ ابھی زیر تکمیل ہے اسلامیات پر کئی کتا بیں مختلف زبانوں میں لکھی گئی ہیں اور ان کے لئے ایک بڑی شاندار لائبریری کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کیا جا رہا ہے۔اسلامیات پر مبلغین کو تعلیم دے کر مختلف ممالک کو روانہ کیا جاتا ہے اور وہاں کے طلباء ربوہ مذہبیات میں درس لینے آتے ہیں جن کے اخراجات جماعت برداشت کرتی ہے اور انہیں سکالر شپ دئے جاتے ہیں۔تنظیم یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنے بڑے تعمیراتی کام، تراجم، تبلیغی اخراجات اور کتب کی طباعت وغیرہ کس فنڈ سے کی جاتی ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ جماعت کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ سواچھ فیصد سے لے کر دس فیصد تک اپنی آمدنی بطور چندہ جماعت کو دے جس کا اندازہ تقریباً ایک کروڑ روپیہ سالا نہ ہوتا ہے۔ان تنظیمی کاموں کے انصرام کے لئے متعدد دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔جن کی شاندار عمارتیں ہیں اور ان میں کام انجام پاتا ہے۔مختلف محکمہ جات ہیں جن میں اردو عربی اور انگریزی جاننے والے اہلکار اور عہدہ دار ہیں۔اور اپنے فرائض منصبی فرض شناسی سے انجام دیتے ہیں۔اگر کوئی رکن چھ ماہ تک چندہ ادا نہ کرے تو آئندہ اس کا چندہ قبول کرنے سے انکار کیا جاتا ہے جو اس کے لئے جسمانی سزا سے کہیں بدتر ہے۔اس کو تو بہ و استغفار کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔جس کے بعد اس کی کوتاہی کو معاف کیا جاتا ہے۔احکام کی خلاف ورزی کی صورت میں سزائیں بھی دو قسم کی دی جاتی ہیں ایک یہ کہ چندہ لینے سے انکار کیا جاتا ہے دوسرے یہ کہ بلحاظ نوعیت جرم کرنے والے کو مسجد میں چند دن تو بہ و استغفار کرنی پڑتی ہے۔قابلِ صد آفرین ہیں وہ لوگ جو جماعت کے احکام کی پابندی کرتے ہیں کیونکہ حکومتوں کی عبرتناک سزاؤں کے باوجود بھی لوگ جرم کرنے کی جسارت کرتے رہتے ہیں۔سالانہ اجتماع سالانہ اجتماع ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوتا ہے اور بیان کیا جاتا ہے کہ ستر اسی ہزار آدمی