تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 590 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 590

تاریخ احمدیت۔جلد 24 568 سال 1968ء مذکورہ بالا حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاں یہ امر بالبداہت ثابت ہوتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بچپن کی تربیت انسانی زندگی پر بہت گہرے اور بنیادی اہمیت کے نقوش چھوڑ جاتی ہے وہاں اس سے یہ نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ اس تربیت کی اولین ذمہ داری والدین پر ہے اور اگر نعوذ باللہ تربیت کے فقدان یا غلط تربیت کے نتیجہ میں کوئی بچہ دین فطرت سے ہٹا تو اس کی اولین ذمہ داری والدین پر عائد ہوگی جیسا کہ فرمایا کہ والدین بچے کو دین فطرت سے ہٹا کر یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔اس اصول کو ذہن نشین کرنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بچوں کی بیرونی تربیت اہمیت کے لحاظ سے ثانوی درجہ رکھتی ہے اور کوئی بیرونی تربیت کا انتظام فی الحقیقت کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک والدین کا مکمل تعاون حاصل نہ ہو۔پس میں مذکورہ امور کی روشنی میں جملہ احمدی والدین سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو دین فطرت یعنی دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قائم رکھنے کے لئے غیر معمولی توجہ دیں اور اسے کوئی معمولی امر نہ سمجھیں ورنہ ان کی اولاد کی غلط روی کے بارہ میں سب سے پہلے ان سے پوچھا جائے گا۔دوسرے میری عاجزانہ درخواست یہ ہے کہ تنظیموں سے پُر خلوص تعاون فرمائیں جو تربیت اولاد کے سلسلہ میں محض اللہ والدین کے ہاتھ بٹا رہی ہیں۔بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں مجالس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ کی طرف سے جو پروگرام تجویز کئے جاتے ہیں وہ والدین کے پُر جوش اور پر خلوص تعاون کے بغیر ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔اور جو والدین بچپن ہی میں اپنی اولاد کے دلوں میں نظام سلسلہ کا احترام اور اس سے محبت اور وفاداری کے جذبات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتے وہ یقینا اپنی اولا دکو ایک بڑی سعادت اور خوش بختی سے محروم رکھنے والے ہوتے ہیں“۔( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا پیغام ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے اگست ۱۹۶۸ء میں ”جام خالی ہیں کے زیر عنوان قائدین خدام الاحمدیہ کو جوعظیم الشان پیغام بھجوایا۔اس کا متن درج ذیل ہے:۔امسال ایک معقول تعداد ایسی مجالس کی سامنے آرہی ہے جن کا قبل ازیں مرکز سے کبھی کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا۔لیکن قائدین ضلع اور ان کے رفقائے کار کی انتھک محنت کو نوازتے ہوئے اللہ تعالیٰ