تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 589 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 589

تاریخ احمدیت۔جلد 24 567 سال 1968ء الثالث کی خدمت میں لکھا کل جناب مولوی عبدالرحمن صاحب نے خواب میں دیکھا گویا دوا صحاب کہہ رہے ہیں کہ بشارت ملی ہے کہ اللہ تعالیٰ حضور کے متعلق فرماتے ہیں جتنا ساڈے ایس لعل نے 89 ای ائے ( یعنی جیتے گا تو ہمارا یہ عمل ہی)۔حضرت اقدس کو اس خط کے موصول ہونے پر بے انداز مسرت ہوئی اور حضور نے ۲۳ جولائی ۱۹۶۸ء کو مسجد مبارک میں اس کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا :۔”ہمارے لنڈن کے ایک احمدی کو ایک بشارت ملی ہے۔مجھے وہ پڑھ کر بڑا لطف آیا ہے۔وہ ایک بشارت بھی ہے اور مجھ عاجز کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے پیار کا اظہار بھی ہے۔میری تو یہ حالت ہے کہ اسے پڑھ کر میرا سر اُس کے آستانہ پر اور بھی جھک گیا ہے کہ کس طرح وہ اس گنہ گار اور نا کارہ انسان کے ساتھ پیار کرتا ہے۔لیکن جماعت کے لئے بھی وہ ایک بڑی بشارت ہے۔میں وہ بشارت کل سناؤں گا۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے خط میں اس کا ذکر ہے اور وہ خط اس وقت میرے پاس نہیں“۔چنانچہ اگلے روز حضور نے حضرت چوہدری صاحب کے خط کا متن سناتے ہوئے فرمایا:۔یہ خواب بڑی مبارک ہے۔میری روح عاجزانہ اپنے رب کے حضور جھکی ہوئی ہے۔اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ نا کام بنانے کی کوششیں بھی ہوں گی لیکن خدا کے فضل اور رحم سے نہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں وہ نا کام ہوں گی۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی ایک تحریر 90 ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے قلم سے الفضل ۲۷ جولائی ۱۹۶۸ء کے صفحہ ۵ پر احمدی والدین سے ایک ضروری گذارش کے زیر عنوان ایک نہایت اہم مضمون اشاعت پذیر ہوا۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے درج ذیل ارشاد مبارک کی روشنی میں لکھا گیا تھا۔مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُوْلَدُ عَلَى الْفِطْرَة فَاَبَوَاهُ يُهَوِدَانِهِ اَوْ يُنَصِرَانِهِ أَوْ يُمَحِسَانِ۔۔۔۔۔الخ اس حدیث کو درج کرنے کے بعد آپ نے تحریر فرمایا کہ