تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 588 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 588

تاریخ احمدیت۔جلد 24 566 سال 1968ء ہے کہ انہیں ادا کرو۔وہ يُؤْذُونَ اللہ کا مصداق ہے۔یا وہ ان حقوق کو توڑتا ہے جس کے نتیجہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذاء پہنچتی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں لَعَنَهُمُ الله جو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہیں۔نمبر ۴ ”ہماری جماعت کو بھی یہ بنیادی چیز یا د رکھنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ جس کے لئے سُوء کا ارادہ کرتا ہے اس کے غضب سے اس کو کوئی نہیں بچا سکتا۔اور اللہ تعالیٰ جب کسی شخص یا کسی قوم یا سلسلہ یا جماعت کیلئے رحمت کا ارادہ کرتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس جماعت کو خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم نہیں کر سکتی۔اور خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو چونکہ غلبہ اسلام کیلئے پیدا کیا ہے۔اس لئے اس نے بڑی بشارتیں دی ہیں۔لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں دکھ دے رہے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے اموال لوٹ رہے ہیں۔ایذائیں پہنچارہے ہیں۔ساری دنیا میں اب احمدیت پھیل چکی ہے اور ساری دنیا میں ہمیں تعصب نظر آ رہا ہے۔یورپ میں بھی نظر آ رہا ہے۔افریقہ میں بھی نظر آ رہا ہے۔جزائر میں بھی نظر آ رہا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں کے احمدیوں کے دل مضبوط ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ تکلیفیں الہی سلسلوں میں شامل ہونے والوں کو پہنچتی ہی رہتی ہیں لیکن ان معمولی معمولی دنیا کی تکلیفوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس قدر انعام دیتا ہے کہ وہ تکلیف تکلیف نہیں رہتی اور آخری کامیابی اسی کی ہوتی ہے جس کو اللہ تعالیٰ کامیابی دینا چا ہے اور اس کے نصیب میں اُسے کرے۔چھوٹی نسل جو میرے سامنے بیٹھی ہے اس نکتہ کو یادر کھے کہ آپ معمولی بچے نہیں نہ آپ کی نسل معمولی ہے۔آپ کی نسل غیر معمولی ہے۔دنیا میں ہزاروں تو میں ہیں۔افریقہ کے ایک ایک ملک میں بیسیوں سینکڑوں قبائل ہیں۔ان کا اپنا ایک نام ہے تا باقیوں کے مقابل ان کا تعارف ہو۔ان کی بھی ایک نسل ہے۔ان کی عمریں بھی آپ جتنی ہیں۔لیکن ان ہزاروں نسلوں کو اللہ تعالیٰ نے وہ بشارتیں نہیں دیں جو آپ کو دی گئی ہیں۔یعنی آپ کے ذریعہ ساری دنیا میں اسلام غالب آئے گا اور آپ جس یقین کے مقام پر کھڑے ہیں یا جس یقین کے مقام پر آپ کو کھڑا ہونا چاہیئے وہ یقین کا مقام ان کے حصہ میں نہیں“۔ایک مبشر خواب بابت حضرت خلیفہ المسیح الثالث جولائی ۱۹۶۸ ء کی بات ہے کہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح