تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 577
تاریخ احمدیت۔جلد 24 555 سال 1968ء ہے۔خط میں روحانی مقابلے کا چیلنج تھا جواب لینے کے لئے جب ہم ہوٹل میں گئے اور کمرہ نمبر ۴۳۱ کے ساتھ جس میں مسٹر رابرٹس مقیم تھے ہم نے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ قائم کیا۔تو پہلے ایک مرد کی آواز آئی۔جب ہم نے مقصد بتایا تو فوراً ٹیلیفون ایک عورت کو دیدیا گیا جس نے کہا کہ مسٹر رابرٹس موجود نہیں ہیں۔نیز لکھا:۔” جب نچلی منزل میں آکر میں ان کے پریس سیکرٹری مسٹر رابنسن سے جو خود بھی صحافی ہیں ملا اور ان سے درخواست کی کہ وہ مسٹر رابرٹس سے ملاقات کروا دیں تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کسی صورت میں مسٹر رابرٹس کو آپ سے ملاقات کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے کیونکہ آپ مسٹر رابرٹس کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔میں نے احمد یہ مسلم مشن کے چیلنج کا ذکر کیا تو کہنے لگا کہ ہم اسے قبول نہیں کر سکتے۔ایسے مقابلوں سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ہم ایک خاص مقصد لے کر آئے ہیں۔ہم اپنے مقصد سے ہٹ کر غیر اہم باتوں میں نہیں پڑ سکتے۔اخبار مذکور کار پورٹر لکھتا ہے:۔میں نے پھر درخواست کی کہ مسٹر رابرٹس سے ملاقات کا ضرور انتظام کر دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کی کچھ مدد نہیں کر سکتا آپ خواہ مخواہ انہیں ذلیل کرنے پر آمادہ ہیں“۔باتوں باتوں میں مجھے معلوم ہوا کہ معجزے دکھانے والا یہ سیجی مناد ہوٹل کے ایک ایسے کمرہ میں مقیم ہے جس کا کرایہ میں پونڈ روزانہ ہے۔اور یہ بھی پتہ لگا کہ ۱۸ منادوں کے اس گروپ کا ایک ہفتہ قیام کا خرچ قریب دو ہزار پونڈ ہوگا۔ایک افسر نے مجھے بتایا کہ یہ خرچ اتنا ہے کہ جس سے پانچ ہزار طلباء کو تین ماہ تک خوراک مہیا کی جاسکتی ہے۔پھر اس نے طنز ا لکھا وو یہ ہیں وہ معجزات جن کے لئے ہم سب عیسائیوں اور گناہگاروں کو احتراماً کھڑے ہو جانا چاہیئے۔ایسٹ افریقن سٹینڈرڈ مشرقی افریقہ کا سب سے بڑا اخبار ہے۔وہ اپنے ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء کے پرچہ میں صفحہ اول پر تین کالمی سرخی دعا کے مقابلہ کا چیلنج نا منظور ہو گیا‘ کے تحت رقمطراز ہے کہ ایسٹ افریقن احمدی مشن کے چیف مشنری مولا نا عبد الکریم صاحب شرمانے کل امریکن پادری اورل