تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 560
تاریخ احمدیت۔جلد 24 538 سال 1968ء الحاج رئیس احمد اللہ خان صاحب صدر انٹر نیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس نے آخری روز نمائش کو دیکھ کر تحریر فر مایا: - جماعت احمدیہ کا قرآن پاک اور قرآن پاک کے مختلف زبانوں میں تراجم کا جذبہ و ذوق حد درجہ ضرورت کے مطابق ہے۔خدا کا رکنان کو جزائے خیر عنایت فرمائے“۔مکرم عبدالحمید صاحب شملوی نے نمائش دیکھ کر نئی روشنی میں ایک ایڈیٹوریل نوٹ لکھا اور فرمایا:۔نمائش کا اندرونی ماحول اس قدر روحانیت سے پر اور اثر انگیز تھا کہ انسان پر وجد کی حالت طاری ہو جاتی تھی“۔۱۰۔رضا حسین صاحب رضوی نائب صدر یونائیٹڈ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے لکھا:۔نمائش تراجم قرآن مجید و نسخہ جات قرآنِ حکیم واقعی ایک قابلِ قدر اور مستحسن اقدام ہے جو مذہبی اور علمی معلومات میں بیش بہا اضافہ کا باعث بھی ہے۔۱۱۔کرار نوری صاحب آف ریڈیو پاکستان۔عقائد میں اختلاف سہی لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ احمدی حضرات اپنے عقائد کی روشنی میں بھی ٹھوس کام کر رہے ہیں۔ان حضرات میں باہمی ربط و ضبط کے علاوہ اخلاقی رچاؤ بھی بہت خوبصورت ہے۔۱۲ کلیم سرور صاحب آف ریڈیو پاکستان کراچی۔قرآن حکیم کی نمائش دیکھی اور خوشی اس بات کی ہوئی کہ یہ ایک نیک کام ہے اور اس میں جو نادر نمونے جمع کئے گئے ہیں وہ بہت اچھے ہیں۔خاص طور پر قلمی نسخے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی“۔۱۳۔جناب آزادا کبر آبادی۔جماعت احمدیہ کے دفتر والوں نے اس نمائش کا انتظام کر کے پیاسی روحوں پر اور تشنہ نگاہوں پر احسانِ عظیم فرمایا ہے۔خصوصاً مجھ جیسا رند خراباتی بے حد متاثر ہوا ہے اور خداوند عالم کے کلام پاک کی تفسیر و آیات به هر انداز نگاہ و قلب کے لئے طمانیت کا باعث ہوئی ہیں۔خداوند عالم اپنے حبیب کے صدقے میں ان حضرات کی کوششوں میں لا زوال اضافہ عطا کرے۔آمین۔۱۴۔انعام اللہ صاحب صدیقی بوہرہ پیر کراچی۔