تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 559 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 559

تاریخ احمدیت۔جلد 24 537 سال 1968ء مکرم ظفر حسین صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان نے نمائش دیکھنے کے بعد سیماب اکبر آبادی کا قرآن مجید کا منظوم ترجمہ وحی منظوم نمائش کے لئے دیا اور تحریر فرمایا:۔قرآن مجید کے تراجم کا ایک بے مثال مجموعہ ہے۔اسے دیکھ کر میری روح پر وجد کی حالت طاری ہو گئی۔۴۔کرنل فقیر وحید الدین صاحب نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار فرمایا اور آئندہ کے لئے مفید تجاویز پیش کیں اور تحریر فرمایا:۔خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عنایت فرمائے۔۵۔نائیجیرین ہائی کمشنر نے اپنی طرف سے اپنے پرسنل سیکرٹری الحاج بالوگن کو بھجوایا۔انہوں نے افریقی زبانوں کے تراجم میں بہت دلچسپی کا اظہار فرمایا اور نائیجیریا کی زبان یوروبا میں ترجمہ قرآن کو غور سے پڑھا اور تحریر فرمایا :۔مجھے اس نمائش میں آکر غیر معمولی فائدہ پہنچا ہے اور آپ لوگوں نے عجیب وغریب کار کردگی کا ثبوت دیا ہے۔۶۔کراچی کی مشہور شخصیت اور سابق سفیر پاکستان متعینہ انڈونیشیا جناب حاتم علوی صاحب نے تمام تراجم کو دیکھا اور چارٹ پڑھے اور متعدد معلومات حاصل کیں اور اس قدر گہری دلچسپی کا اظہار فرمایا کہ اگلے روز اپنے تمام افراد خانہ کو نمائش دیکھنے کے لئے بھجوایا۔آپ نے نمائش کے متعلق اپنے تاثرات یوں تحریر فرمائے :۔نمائش تراجم قرآن کریم جس کا انتظام جماعت احمدیہ کی شاخ کراچی نے کیا ہے نے مجھ پر بہت گہرا اثر کیا ہے۔جہاں تک پاکستان کے اس اہم شہر کراچی کا تعلق ہے اس میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب کوشش ہے جس کے لئے ہم نمائش کے منتظمین کے بہت ممنون ہیں۔یہ نمائش قابل دید ہے اور مجھے امید ہے کہ اہالیانِ کراچی کی کثیر تعداد قرآن مجید کے دنیا کی اہم زبانوں میں تراجم کے اثر انگیز مجموعہ کو اس کے مختلف دلکش ایڈیشنوں میں دیکھ کر محظوظ ہوں گئے“۔ے۔مکرم خان غلام محی الدین خان صاحب آف سردار گڑھ سٹیٹ نے تحریر فرمایا:۔اسلام کے متبعین میں سے جماعت احمدیہ نے تمام اکناف عالم میں جو عجیب وغریب کا رنامہ سرانجام دیا ہے اس سے میں انتہائی طور پر متاثر ہوا ہوں“۔