تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 558
تاریخ احمدیت۔جلد 24 536 سال 1968ء انہوں نے نمائش کو دیکھا اور اس کے فوٹو لئے۔روسی پریس اتاشی ا کا نوچ بھی تشریف لائے اور انہوں نے اپنے تاثرات یوں تحریر کئے :۔قرآن مجید کی اس نمائش کو میں بہت پسند کرتا ہوں۔جس تنظیم نے اس نمائش کا انتظام کیا ہے وہ انتہائی مخلص مسلمان جماعت ہے۔مجھے اس امر سے بھی مسرت ہوئی ہے کہ روسی قرآن کریم کا ترجمہ بھی رکھا گیا ہے۔۲۱ جون بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے مکرم الطاف گوہر صاحب جنرل سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات نمائش کو دیکھنے کے لئے تشریف لائے۔آپ کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بھی تھے۔کراچی میں آپ کا پروگرام انتہائی مصروف تھا لیکن آپ نے اس کے لئے وقت نکالا۔اور تراجم قرآن کو توجہ سے دیکھا اور ان کے متعلق معلومات حاصل کیں۔آپ نے نمائش دیکھنے کے بعد ان خیالات کا اظہار فرمایا:۔اس نمائش کو دیکھ کر ایک نہایت ہی قیمتی اور پر اثر تجربہ حاصل ہوا ہے۔دیگر اہم زائرین کے تاثرات جماعت احمدیہ کراچی کی نمائش تراجم قرآن کریم میں زائرین کی تعداد نصف لاکھ سے زائد تھی۔تمام زائرین نے ہی اس نادر نمائش کے انعقاد پر اپنی دلی خوشی اور مسرت کا اظہار فرمایا۔اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ان میں سے ہزاروں افراد نے اپنے دلی تاثرات کا اظہار زبانی اور تحریری طور پر فرمایا۔چونکہ زائرین ہر طبقہ خیال کے تھے اس لئے وزیٹر ز بک میں انہوں نے اپنے تاثرات انگریزی، گجراتی ، سندھی، چینی، کورین، پشتو اور اردو میں تحریر کئے۔ان تمام کو درج کرنا ممکن نہیں نمونہ صرف چند تاثرات ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔تا یہ اندازہ ہو سکے کہ اس نمائش نے زائرین پر کیا اثر قائم کیا۔ا۔مکرم انعام اللہ خان صاحب جنرل سیکرٹری مؤتمر عالم اسلامی اپنے انڈو نیشین مہمانوں کے ہمراہ تشریف لائے اور تحریر فرمایا:۔نہایت عمدہ اور کامیاب کوشش ہے“۔۲- مکرم مولوی عبد الکریم صاحب خطیب ترک مسجد نے تراجم کو دیکھ کر تحریر کیا۔66 کام بہت نیک اور مبارک ہے۔