تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 557
تاریخ احمدیت۔جلد 24 535 سال 1968ء قرآن کریم کے ترجموں کی یہ نمائش ایک نہایت ہی مستحسن اقدام ہے۔اس سے لوگوں کو اور زبانوں میں ترجمہ کرنے اور انہیں دنیا میں پھیلانے کی ترغیب ہوگی۔خدا کرے یہ کام آگے بڑھے۔اضعف العباد۔ممتاز حسن اس موقعہ پر تمام ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا اور وہ بڑی محبت اور عقیدت سے تراجم قرآن کریم کو دیکھ رہے تھے اور اس امر پر شاداں و فرحاں تھے کہ قرآنی پیغام دنیا کی بیشتر زبانوں میں منتقل ہو چکا ہے۔ہال سے باہر سینکڑوں افراد اس انتظار میں تھے کہ اندر گنجائش ہو اور وہ بھی اس نظارہ سے لطف اندوز ہوں۔چنانچہ رات کے گیارہ بجے تک زائرین کا تانتا بندھا رہا اور قرآن کریم سے عشق و محبت اور دلی شیفتگی اور روحانی تشنگی کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔نمائش کے افتتاح کی خبر ریڈیو پاکستان کے نیوز ریل پروگرام سے اسی روز رات کو نشر ہوئی اور افتتاحی تقریب میں تقاریر کے جستہ جستہ حصے پیش کئے گئے۔اسی طرح محکمہ ٹیلیویژن نے اس تقریب کو ریکارڈ کیا اور اپنے شب و روز کے اور نیوز ریل کے پروگرام میں دو مرتبہ دکھایا جس میں مختلف تراجم کو دکھانے کے علاوہ تراجم قرآن کریم کی اہمیت کو دلکش انداز میں پیش کیا۔افتتاحی تقریب کے موقعہ پر پریس کے نمائندگان بھی موجود تھے۔چنانچہ اگلے روز تمام اخبارات میں نمائش کے افتتاح کی خبر اور فوٹو شائع ہوئے۔چونکہ ریڈیو، ٹیلیویژن اور اخبارات میں نمائش کا چرچا اچھی طرح ہوا اس لئے زائرین نمائش کی تعداد ترقی پذیر رہی اور زائرین کی اس قدر کثرت رہی کہ انتظامیہ کو مزید ایک ہفتہ کے لئے وقت بڑھانا پڑا اور لوگوں کا اصرار ابھی بھی اس کو جاری رکھنے کے لئے تھا۔۱۶ جون کو صبح کا وقت مستورات کے لئے رکھا گیا تھا جس میں بڑی کثیر تعداد میں عورتیں اور بچیاں دیکھنے کے لئے آئیں۔صبح 9 بجے سے ایک بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔چونکہ یہ وقت عورتوں کے لئے ناکافی تھا اس لئے دو دن مزید عورتوں کے لئے رکھے گئے جس میں کثیر تعداد نے اس سے استفادہ کیا۔محترمہ صدر صاحبہ لجنہ کراچی اور جنرل سیکرٹری صاحبہ نے بذریعہ دعوتی کارڈ مستورات کو مدعو کیا تھا اور نمائش کی نگرانی اور مستورات کو دکھانے کا کام خود جنرل سیکرٹری صاحبہ اور دیگر کارکنوں نے کیا۔۲۰ جون شام کا وقت خاص طور پر پریس کے نمائندگان کے لئے رکھا گیا اور تمام نمائندگان کو ایک کارڈ کے ذریعہ مدعو کیا گیا۔چنانچہ کراچی کے تقریباً تمام اخبارات کے نمائندگان تشریف لائے اور