تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 555 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 555

تاریخ احمدیت۔جلد 24 533 سال 1968ء المصل رویہ کے آئینہ دار ہیں اس لئے اس امر کی ضرورت تھی کہ قرآن مجید کے ایسے تراجم شائع کئے جائیں جو صحیح اسلامی تعلیمات کی عکاسی کرنے والے ہوں۔چنانچہ وقت کی اس اہم ضرورت کے پیش نظر حضرت امام جماعت احمد یہ الصلح الموعود نے تراجم قرآن کریم کا جامع منصوبہ مرتب فرمایا اور لاکھوں روپے کے صرف سے دنیا کی اہم زبانوں میں تراجم کروائے جس میں سے دس گلی یا جزوی طور پر اشاعت پذیر ہو چکے ہیں اور باقی کے لئے کام جاری ہے۔اور جماعت احمدیہ کا پروگرام یہ ہے کہ دنیا کی تمام اہم زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کر دیئے جائیں تا کہ اقوامِ عالم اس صحیفہ خداوندی سے مستفید ہوسکیں۔آپ کے بعد مکرم ڈاکٹر ممتاز حسن صاحب نے اپنے عالمانہ خطاب میں تراجم قرآن کریم کی نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی کیونکہ قرآن مجید ہی ایسی کتاب ہے جو ہماری تمام فلاح و بہبود کا سر چشمہ ہے اور اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ قرآنی پیغام کو اقوام عالم تک پہنچایا جائے۔آپ نے فرمایا کہ جو لوگ اور جو جماعتیں اس کا عظیم میں مصروف ہیں وہ تعریف و تحسین کی مستحق ہیں۔اس کے بعد نمائش کا افتتاح عمل میں آیا۔دنیا کی تقریباً اکیس زبانوں کے تراجم اور نادر نسخے بڑی ترتیب کے ساتھ رکھے گئے تھے۔معزز مہمانوں نے سب سے پہلے بِسْمِ اللهِ اور اِقْرَأْ بِاسْمِ رنگ کے چارٹس کو دیکھا اور اس کے ساتھ ہی دو قرآن مجید تھے جن میں سے ایک پاکستان اور ایک جرمنی کا مطبوعہ تھا۔اس کے بعد انگریزی تراجم میں جماعت احمدیہ کا مطبوعہ قرآن کریم انگریزی تھا جس کا دیباچہ اور با محاورہ ترجمہ بہت دلکشی کا باعث ہوا۔اس کے ساتھ ہی مولوی محمد علی صاحب اور پکھل کے تراجم تھے۔اسی طرح مستشرقین یورپ آر بیری، راڈویل، پامر اور این۔جے داؤد کے تراجم تھے اور ان کے اوپر قرآنی انگریزی تراجم کا سن وار چارٹ آویزاں تھا۔اس کے بعد فرنچ تراجم تھے جن میں ایڈورڈلانتے اور سواری اور جماعت احمدیہ کے زیر اشاعت ترجمہ کا ایک ورق تھا۔اس کے بعد ڈ بینش ترجمہ کا تین جلدوں میں خوبصورت سیٹ تھا۔پھر سپینش ترجمہ کا ایک ورق تھا۔اس زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو چکا تھا اور اس کی اشاعت عنقریب ہونے والی تھی۔اس کے ساتھ ہی جرمن اور ڈچ کے خوبصورت تراجم تھے۔معزز مہمانوں نے ان تراجم اور ان کے ساتھ ٹیکسٹ کو بہت پسند فرمایا۔اس کے بعد ٹرکش ترجمہ تھا جو ڈوگرل کا تھا اس کے بعد ملائی زبان کا غیر مطبوعہ ترجمہ تھا جو ابھی شائع نہیں ہوا ( یہ ترجمہ مولوی محمد صادق صاحب سابق مبلغ انڈونیشیا نے کیا تھا)۔