تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 554 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 554

تاریخ احمدیت۔جلد 24 532 سال 1968ء گیا جو دار التبلیغ ڈھا کہ میں ۱۱ تا ۳۰ جون ۱۹۶۸ء کامیابی کے ساتھ جاری رہی۔کلاس میں حصہ لینے والوں کو قرآن وحدیث کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز باترجمہ اردو زبان فقہی اور تبلیغی مسائل کی تعلیم دی گئی۔اس تربیتی کلاس میں امجالس میں سے ۶۰ خدام نے شرکت کی۔کلاس کا اختتام صدر مجلس خدام الاحمدیہ (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے ایک پیغام کے ذریعہ کیا گیا۔جس کو مکرم شہید الرحمان صاحب قائد ضلع ڈھا کہ نے پڑھ کر سنایا۔کلاس ہر لحاظ سے کامیاب رہی۔کراچی میں تراجم قرآن کریم کی مثالی نمائش چودہ سو سالہ جشنِ نزول قرآن کریم کے مبارک موقعہ پر پاکستان میں جو تقریبات منعقد کی گئیں ان میں اپنی انفرادی اور ممتاز نوعیت کی حامل وہ تقریب تھی جو دنیا کی مختلف اور اہم زبانوں میں تراجم قرآن مجید کی نمائش کے طور پر کراچی میں منعقد کی گئی۔اس نمائش کا انعقاد ۱۵ جون سے ۲۸ جون ۱۹۶۸ ء تک دو ہفتہ کے لئے احمد یہ دارالمطالعہ بندر روڈ کراچی کے ہال میں کیا گیا تھا۔ہال کو ایک بڑے محراب کے ساتھ مزین کیا گیا، روشنی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا اور باہر بندر روڈ پر ایک بڑا بینر لگوایا گیا جس کی وجہ سے نمائش کو بہت شہرت حاصل ہوئی اور لوگوں کے لئے خاصی دلکشی کا باعث ہوئی۔اخبارات میں بھی نمائش کی خبر متعدد مرتبہ شائع ہوئی۔اور ریڈیو سے بھی نشر ہوئی۔معززین کراچی کو بذریعہ دعوتی کارڈ مد عو کیا گیا۔۱۵ جون کو نمائش کے افتتاح کے لئے چھ بجے شام کا وقت مقرر تھا۔افتتاحی تقریب کے لئے احمد یہ دارالمطالعہ کے سامنے شامیانوں کے نیچے حاضرین کے لئے کرسیوں پر بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔عین وقت مقررہ پر ملک کی علم دوست اور نامور شخصیت جناب ڈاکٹر ممتاز حسن صاحب ستارہ پاکستان سابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بنک آف پاکستان اس مبارک نمائش کے افتتاح کے لئے تشریف لائے۔اس موقعہ پر علمی حلقوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم ” جمال و حسن قرآں نورِ جانِ ہر مسلماں ہے“ سے ہوا۔اس کے بعد محترم امیر جماعت احمدیہ کراچی چوہدری احمد مختار صاحب نے اس نمائش کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کی۔آپ نے تراجم قرآن کریم کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ کے مستشرقین نے صلیبی جنگوں کے بعد جو تراجم قرآن کریم شائع کئے وہ ان کے متعصبانہ اور معاندانہ