تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 504
تاریخ احمدیت۔جلد 24 482 صحیح اسلامی معاشرہ ہی دنیا کوحقیقی امن بخش سکتا ہے سوشلزم کو اسلام کا متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا: چوہدری محمد ظفر اللہ خاں سال 1968ء ر بوه ۲ مارچ ( نامہ نگار ) عالمی عدالت انصاف کے حج اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں نے کہا ہے کہ صحیح اسلامی معاشرہ ہی دنیا کو حقیقی اور پائیدار امن بخش سکتا ہے کیونکہ اسلامی ضابطہ حیات ہی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے سوشلزم کو اسلام کا متبادل قرار دینا دانشمندی نہیں ہے اور ہر غیرت مند مسلمان اس کی مذمت کرے گا۔آپ گذشتہ روز ربوہ میں نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔جو مجلس خدام الاحمدیہ کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔چوہدری ظفر اللہ خاں نے کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے ظہور میں لانے کے لئے قائم کیا ہے اس لئے پاکستانی نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بسر کریں اور دوسری قوموں کے سامنے اچھی مثال قائم کریں تا کہ پوری دنیا امن و ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔آپ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نو جوان طبقہ میں بے راہروی اور جرائم کا رجحان بڑھ رہا ہے والدین کو ایسے رجحان کی مؤثر روک تھام کے لئے فعال کردارادا کرنا چاہیئے کیونکہ وہی اپنی اولاد پر جائز اور نا جائز دباؤ ڈال کر اسے راہ راست پر لا سکتے ہیں۔اسلام اور سوشلزم کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا بے شک سوشلزم کی کچھ قدریں اسلام سے ملتی ہیں لیکن سوشلزم ایک مکمل ضابطہ حیات پیش نہیں کرتا بلکہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں کڑی پابندیاں عائد کرتا ہے۔اسلام نے انفرادی طور پر جائز ذرائع سے حصول دولت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی لیکن دولت اور جائیداد کے حصول میں اخلاقی اور روحانی قدروں کو بہر حال پیش نظر رکھنا چاہیئے۔سوشلزم انفرادی دولت اور جائیداد پر کٹڑی پابندیاں عائد کرتا ہے۔اسلام نے دولت کے جائز ذخیرہ سے بھی ضرورت مندوں، ناداروں، بیواؤں اور ہمسایوں کی امداد اور دادرسی کی بار بار تلقین کی ہے۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی مظفر آباد میں آمد اور تاریخی لیکچر 32 ۲ مارچ ۱۹۶۸ء (بروز ہفتہ ) کا دن مظفر آباد آزاد کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد گار رہے گا۔کیونکہ اس روز حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے جناب عبدالحمید خاں صاحب صدر حکومت آزاد کشمیر کی صدارت میں ایک بصیرت انگیز لیکچر دیا۔یہ لیکچر بزم فکر و دانش کے زیر اہتمام کلب ہوٹل میں