تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 493
تاریخ احمدیت۔جلد 24 471 سال 1968ء وقت آ گیا ہے کہ سب مسلمان جس قدر بھی ہو سکے اسلام کی خدمت میں مصروف ہو جائیں۔آپس میں مناقشت رکھنے کی بجائے انہیں چاہئیے کہ اپنی ساری طاقتوں کو اسلام کی برتری ثابت کرنے میں صرف کریں۔دسواں کل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے زیر اہتمام انعقاد پذیر ہونے والا دسواں کل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ تین روز جاری رہنے کے بعد، افروری ۱۹۶۸ء کی شام کو بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔کلب سیکشن میں ریلوے کالج سیکشن میں تعلیم الاسلام کالج اور سکول سیکشن میں تعلیم الاسلام ہائی سکول نے چیمپیئن شپ جیتی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ٹیم نے پچھلے سال بھی یہ چیمپیئن شپ حاصل کی تھی۔18 پیغام امام بر موقع ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے نے فروری ۱۹۶۸ء کو دسویں کل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل پیغام ارسال فرمایا :۔- ” مومن ہر اس کام کو جو کیا جانا چاہیئے ،سنوار کر پورے رکھ رکھاؤ ،سلیقے اور سنجیدگی سے کرتا ہے۔کھیل بھی ایسا کام ہے جو موجودہ معاشرہ اور تہذیبی ہما ہمی کے تقاضوں کے پیش نظر کیا جانا چاہئیے۔ضروری ہے کہ آپ کا جسم صحت مند، ذہن روشن اور روح پاکیزہ ہو۔اس لئے میری نصیحت ہے کہ جب کھیلیں تو سنوار کر کھیلیں اور کھیل کے پورے حقوق ادا کریں۔لیکن یاد رکھیں کہ کھیل ہمارا مقصد نہیں ، یہ ایک ذریعہ ہے۔مومن ذرائع کی طرف تو پوری توجہ دیتا ہے لیکن اپنے مقاصد کو کبھی نہیں بھولتا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے نوجوانوں کو اچھا کھلاڑی بنائے۔جو جسمانی، اخلاقی اور روحانی صحت کے زیور سے آراستہ ہوں اور نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ زندگی کے میدان میں بھی صحت مند صالح اور ارفع صلاحیتوں کا مثالی مظاہرہ کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ اس ٹورنامنٹ کو ہر جہت سے کامیاب اور