تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 448
تاریخ احمدیت۔جلد 24 جــنجـــه 448 سال 1967ء 4 کے ستائیس میل کے فاصلے پر کسانمبیر ا میں ایک بڑی جماعت ہے جہاں مولوی عبدالکریم صاحب شرما کا عیسائیوں سے الوہیت مسیح پر ایک کامیاب مباحثہ ہوا۔پچھلے سال یہاں مولوی مقبول احمد صاحب ذبیح کی زیر نگرانی خدا کا ایک گھر تعمیر ہو چکا تھا۔اس سال مبلغ کا رہائشی مکان بھی بن گیا۔جناب شر ما صاحب نے مبلغین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تین سال قبل جنجہ میں لوکل مبلغین کی ٹرینگ کلاس کا آغاز کیا تھا۔حاجی ابراہیم سنفو نا صاحب اس کلاس کو قرآن کریم اور دینی علوم پڑھاتے رہے اور جناب شرما صاحب نے موازنہ مذاہب، تاریخ احمدیت اور تاریخ اسلام وغیرہ مضامین پڑھائے۔سات نو جوان یہ تبلیغی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں جنہیں اس سال ماہ مارچ میں مختلف مقامات پر متعین کر دیا گیا۔ان کے تبلیغی میدان میں آنے سے بہتر نتائج نکلنے شروع ہو گئے۔یوگنڈا مشن نے اس سال نشر و اشاعت کی طرف خاص توجہ دی۔چنانچہ لو گنڈ ا زبان میں تین پمفلٹ ساٹھ ہزار کی تعداد میں شائع کئے۔رسالہ WHY ISLAM پانچ ہزار کی تعداد میں چھپوایا گیا۔آنحضرت ﷺ کی چالیس احادیث پر مشتمل ایک کتا بچہ لوگنڈا زبان میں ترجمہ اور مختصر تشریحی نوٹوں کے ساتھ شائع ہوا۔جو بہت مقبول ہوا۔اس کے علاوہ لوگنڈا زبان میں نماز کا تیسرا ایڈیشن پانچ ہزار کی تعداد میں طبع ہوا۔جہ کی میونسپل لائبریری میں اسلامی لٹریچر کا فقدان تھا اور آنحضرت ﷺ کی لائف پر وہاں صرف ایک کتاب تھی جو ایک پادری کی تصنیف تھی جس میں آپ کی ذات پر ناپاک حملے کئے گئے تھے۔چنانچہ جہ اور کمپالہ کی میونسپل لائبریریوں اور مکرے رے (Makerere) یو نیورسٹی کالج کی لائبریری کو ۳۵ کتب کا ایک ایک سیٹ پیش کیا جس میں سیرت النبی ﷺ کی کتب بھی شامل تھیں۔ریڈیو یوگنڈا نے اس خبر کو نشر کیا اور یوگنڈا ارگس (Uganda Argus) نے جنجہ میں کتب کی پیشکش کے موقع کی تصویر اخبار میں شائع کی۔93