تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 430 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 430

تاریخ احمدیت۔جلد 24 گی آنا ( جنوبی امریکہ ) 430 78 سال 1967ء گی آنا (GUYANA) جنوبی امریکہ کے شمال مشرق ساحل پر آباد سوشلسٹ جمہوریہ اور برطانوی دولت مشترکہ کے اندر آزاد، خود مختار مملکت ہے۔جو ۲۶ مئی ۱۹۶۶ء کو آزاد ہوا۔اس ملک میں افریقن ، ہندوستانی ، پرتگیزی ، چینی اور دوسری قوموں کے لوگ آباد ہیں۔ان جزائر میں احمدیت کا پیغام خلافت ثانیہ کے آخری دور میں پہنچا۔جبکہ چند نو جوانوں کو بذریعہ لٹریچر حلقہ بگوش احمدیت ہونے کی توفیق ملی اور انہوں نے مرکز احمدیت سے درخواست کی کہ اس ملک میں کوئی مشنری بھجوایا جائے۔جس پر جناب بشیر احمد آرچرڈ کو، جو ان دنوں ٹرینیڈاڈ میں فریضہ تبلیغ بجالا رہے تھے۔۱۹۶۰ء میں یہاں بھجوا دیا گیا۔جو وسط ۱۹۶۶ء تک مسلسل چھ سال تک جہاد تبلیغ میں مصروف عمل رہے۔جون ۱۹۶۶ء میں مرکز کی طرف سے میر غلام احمد صاحب نسیم ایم۔اے گیا نا مشن کا چارج سنبھالنے کے لئے تشریف لے گئے۔آپ نے جون ۱۹۶۶ء سے مارچ ۱۹۶۷ء تک کی تبلیغی سرگرمیوں پر مشتمل جو رپورٹ سپر د قلم فرمائی اس کا ضروری حصہ درج ذیل کیا جاتا ہے:۔خاکسار جون ۱۹۶۶ء میں اس ملک میں پہنچا اور مکرم آرچرڈ صاحب کے ساتھ ایک ماہ تک کام کرنے کے بعد مشن کا چارج ان سے لیا۔اس دوران جماعت کی طرف سے میری آمد اور آرچرڈ صاحب کی روانگی کے سلسلہ میں کئی تقریبات منعقد کی گئیں۔پریس میں بھی خبریں شائع ہوئیں۔ریڈیو پر بھی تذکرہ ہوا۔عرصہ زیر رپورٹ میں آٹھ دفعہ ریڈیو پر اسلام کی حقانیت کو اجاگر کرنے کی توفیق ملی۔ایک دفعہ انٹرویو بھی نشر ہوا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پبلک کو ہمارا پروگرام پسند آتا ہے۔چنانچہ عام لوگوں کی طرف سے خطوط موصول ہوتے رہتے ہیں کہ ہمارا پروگرام زیادہ دلچسپ اور معلوماتی ہوتا ہے۔اس عرصہ میں مختلف علاقوں کا سفر کر کے پیغام حق پہنچانے کی بھی ہر ممکن کوشش کی گئی۔مساجد میں تقاریر کے مواقع ملتے رہے۔یہاں پر رواج ہے کہ شادی وغیرہ اور دیگر ہر قسم کی تقاریب اتوار کو منعقد کی جاتی ہیں اس قسم کی تقاریب میں دعوت ملتی رہی اور تقاریر کے مواقع بھی ملتے رہے۔یہاں کے لوگ بحث و تمحیص ، سوال و جواب اور مناظرہ کے دلدادہ ہیں اور اس قسم کی مجالس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔لوگوں میں عام مذہبی معلومات کی تحصیل کی بھی جستجو ہے اور قرآن ، حدیث یا بائبل کے