تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 428 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 428

تاریخ احمدیت۔جلد 24 428 سال 1967ء عظیم الشان کام کے متعلق مضمون شائع کیا۔ماہ جون کے پہلے ہفتہ میں بعض نو مبائعین کے گھروں پر جا کر درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔بعض احباب جماعت کے ساتھ ایک فیجیئن گاؤں میں گیا۔اہلِ دیہہ نے بڑا پر تپاک استقبال کیا اور اپنے گرجا گھر میں اسلام پر میر الیکچر کروایا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جس طرح ان لوگوں نے ظاہری محبت کا ثبوت دیا ہے ان کو اسلام کے عہد اخوت میں شامل ہونے اور احمدیت کے نور سے منور ہونے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ماہ جون کے دوسرے ہفتہ میں جماعت احمد یہ مارو نے اپنے ہاں جلسہ کیا۔میں نے فیجی کی باقی تمام جماعتوں کا دورہ تو کر لیا تھا لیکن اس جماعت کا دورہ ابھی تک نہ کیا تھا۔جلسہ میں برادرم شیخ عبدالواحد صاحب اور خاکسار نے تقریریں کیں۔ایک رات یہاں قیام رہا۔تین افراد نے بیعت کی۔مارو سے ناندی، لوتو کا اور با کا دورہ بھی کیا۔ماہ جون میں میری ایک تقریر منجی ریڈیو سے یوم میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نشر کی گئی۔ماہ جولائی کے آخری ہفتہ میں تو یونی TAVEUNI سے خاکسار سووا آیا۔اسلامی اخلاق کے موضوع پر ایک تقریر ریڈیو فیجی سے نشر کرنے کے لئے ریکارڈ کروائی۔برادرم شیخ عبدالواحد صاحب کے ساتھ ایک فیجیئن گاؤں میں جا کر ایک زیر تبلیغ ٹیچر اور اس کے خاندان کو تبلیغ کی تبلیغ اور ادا ئیگی نماز کے بعد جب ہم رخصت ہونے لگے تو اس ٹیچر کی بیوی نے بتایا کہ اس صبح کو اس نے خواب میں دو ہندوستانی دیکھے جو پگڑی باندھے اس کے گھر میں آئے اور اسے ہار پہنائے۔انہی ایام میں ہمارے دار التبلیغ سووا میں ایک یورپین ہمارے ایک احمدی دوست کے ہمراہ آ گیا۔اور اس نے بتایا کہ وہ ایک کیس میں ماخوذ ہے۔جس کی بناء پر شاید اسے فیجی بدر کر دیا جائے۔میں نے اسے تسلی دلائی اور اس کے لئے دعا کی۔اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ مقدمہ اس کے حق میں ہوا۔مارو کی احمد یہ جماعت خدا کے فضل سے بڑی جماعتوں میں شمار ہوتی ہے۔یہاں کی اکثریت احمدی افراد پر مشتمل ہے مارو میں ابھی تک مسجد نہیں تھی۔محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ۱۹۶۵ء میں جب یہاں تشریف لائے تو آپ نے یہاں مقامی جماعت کی درخواست پر مسجد کی بنیاد رکھی۔نقشہ کی منظوری اور دوسرے کاموں کے باعث تعمیر کے کام میں روک رہی۔ماہ جولائی تک بفضل خدا سب کام مکمل ہو گئے اور اگست کو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر مسجد کی بنیادوں کی کھدائی کا کام شروع