تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 426
تاریخ احمدیت۔جلد 24 426 سال 1967ء وقت میرے ذریعہ سب سے پہلے جو احمدی ہوا اس کا نام بھی ابراہیم تھا اور میں اپنے پیارے آسمانی آقا سے امید رکھتا ہوں کہ یہاں بھی اس کا اعادہ ہوگا اور اگر یہ وہی ابراہیم ہے جسے اللہ تعالیٰ فیجی میں سب سے پہلے احمدی ابراہیم بنانا چاہتا ہے تو پھر بحث کی اور بساط گفتگو پھیلانے کی ضرورت نہیں۔انشاء اللہ خود بخود کھنچے چلے آئیں گے اس پر بات ختم ہوگئی۔بھائی ابراہیم بھی ہنس کر خاموش ہو گئے۔رات کو ناندی کالج میں استقبالیہ تقریب کے بعد جماعت کا جلسہ تھا جب ابھی تقریر کر کے میں بیٹھا تھا کہ بھائی ابراہیم اور ایک دوسرے دوست آگے بڑھے اور خود بخود کہنے لگے ہماری بیعت لے لیں۔مارچ کو فیجی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے نمائندہ نے اردو اور انگریزی میں انٹرویو لیا جو انہوں نے اپنے اردو انگریزی سیکشنوں سے نشر کیا۔امارچ کو لمباسہ کے شہریوں کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا تین بجے ٹی پارٹی میں شرکت کی۔جس میں گورنمنٹ کے سیکنڈری سکول کے پرنسپل نے انگریزی میں خوش آمدید کہا۔خاکسار نے انگریزی میں جوابی تقریر کی۔ہوٹل کے انگریز مینیجر نے بھی خوش آمدید کہا پھر شام کو الائٹ ہال میں استقبالیہ جلسہ تھا۔ایک مقامی معزز وکیل نے صدارت کی۔اس میں ایک گھنٹہ تک خاکسار کی تقریر ہوئی۔غیر از جماعت لوگ کثرت سے موجود تھے۔ان میں لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔مغرب کی نماز کے بعد ایک گھنٹہ تک احباب جماعت میں درس دیا۔ان تقریبات سے فارغ ہو کر دوسرے دن پھر مسجد مبارک گئے۔مسجد میں پہنچتے ہی اللہ تعالیٰ نے فیجی کا پہلا پھل عطا فرمایا۔یعنی ایک فیجیئن نو جوان جو نما ز جمعہ میں شامل ہوا تھا اسلام قبول کر کے داخل سلسلہ ہوا۔اس کا اسلامی نام محمد نانیاں رکھا گیا۔اسی طرح ایک ہندوستانی نوجوان بھی بیعت کر کے داخل سلسلہ ہوا۔مارچ کے آخری ہفتہ میں ایک ہندو ٹیچر بھی حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔اسی طرح ایک اینگلو فیجین عیسائی نوجوان جن سے ایک مقامی سفر کے دوران ملاقات ہوئی تھی ، وہ بیعت کر کے داخل سلسلہ ہوئے۔یہ بڑے مخلص نوجوان ہیں چند روز ہوئے مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ رمضان کا مہینہ کب آئے گا میں ارادہ کئے ہوئے ہوں کہ سارا رمضان پورے روزے رکھوں گا۔اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص وایمان میں ترقیات عطا فرمائے۔ماہ مارچ میں مجموعی طور پر اکیس افراد بیعت کر کے داخل سلسلہ ہوئے۔