تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 409 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 409

تاریخ احمدیت۔جلد 24 (۹) مے فیلڈ گرلز سکول 409 (۱۰) روٹری کلب آف محچم (MITCHAM) سال 1967ء ۱۸ / اپریل مکرم عبدالعزیز دین صاحب نے بھی دوبار روٹری کلب میں تقریر کی نیز آپ ہر ہفتہ ایک گرلز سکول میں اسلام سے متعلق تقاریر کرتے رہے۔مشن کی طرف سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا لیکچر A MESSAGE OF PEACE" "AND WORD OF WARNING پچاس ہزار کی تعداد میں اور حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کتاب "ISLAM AND HUMAN RIGHTS ڈیڑھ ہزار کی تعداد میں شائع ہوئی۔لنڈن مشن نے حضور کا خطاب دنیا بھر میں پھیلے ہوئے احمد یہ مشنوں کو ستائیس ہزار کی تعداد میں ارسال کیا۔مشن نے اس کے علاوہ جولٹریچر بذریعہ ڈاک بھیجا اس کی تعداد دو ہزار سے زائد تھی۔مشن میں متعدد وفود آئے اور انفرادی طور پر ملکی اور غیر ملکی احباب بھی جنہیں زبانی تبلیغ کے علاوہ لٹریچر بھی پیش کیا گیا۔۲۸ جون کولائبیریا کے پریذیڈنٹ مسٹر ٹب مین اور ۳۰ جون کو گیمبیا کے احمدی گورنر جنرل ایف ایم سنگھائے لنڈن مشن میں تشریف لائے۔جن کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا اور ان کے اعزاز میں وسیع پیمانے پر استقبالیہ دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔مسٹر ٹب میں صدر لائبریا نے ایڈریس کے جواب میں فرمایا کہ جماعت احمد یہ ایک مذہبی جماعت ہے اور میں بھی ایک مذہبی آدمی ہوں۔لیکن مجھے سب سے زیادہ اس بات پر مسرت ہے کہ جس بات کو یہ جماعت حق کہتی ہے پھر اس کی اشاعت کے لئے پر جوش جدوجہد کرتی ہے۔جماعت کے اس جذبہ کی وجہ سے میرے دل پر اس کا احترام ہے۔آپ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ محترم بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل گورنمنٹ کے خرچ پر لائبیریا 53 تشریف لائیں۔خان بشیر احمد خان صاحب نے تین اہم تقریبات میں شمولیت اختیار کی :۔(۱) کوئنز گارڈن پارٹی ملکہ انگلستان کی طرف سے یہ پارٹی سال میں ایک دفعہ معززین انگلستان کو دی جاتی ہے۔امام صاحب بھی اس میں مدعو تھے۔(۲) چیف منسٹر آف منیجی سے ملاقات