تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 408
تاریخ احمدیت۔جلد 24 408 سال 1967ء ایک ہال میں ہوا۔جس میں خاصی تعداد میں غیر از جماعت دوست بھی شامل ہوئے۔اس جلسہ میں میاں عبدالحئی صاحب نے اسلام موجودہ زمانہ کے مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے“ کے موضوع پر اور رئیس التبلیغ صاحب نے احمدیت کیا ہے؟“ کے موضوع پر پُر اثر خطاب کیا۔غیر از جماعت معززین ان تقاریر سے بہت محظوظ ہوئے اور خواہش کی کہ اس قسم کے جلسے آئندہ بھی منعقد کئے جائیں۔انگلستان 52 یہ سال تبلیغی تقاریر مختلف ممالک کی سر براہان مملکت کی مسجد فضل میں آمد، جماعتی تنظیم و تر بیت اور وسیع پیمانے پر لٹریچر کی اشاعت کے لحاظ سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سال خان بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل لندن نے حسب ذیل کلبوں، سوسائٹیوں اور سکولوں سے رابطہ قائم کر کے تقاریر فرمائیں۔(۱) روٹری کلب ومبلڈن مورخہ ۳۰ جون ۱۹۶۷ء (۲) ساؤتھ لیوشم ینگ ٹو ریز ایسوسی ایشن ۱۶ جون ۱۹۶۷ ء لیوشم ینگ ٹوریز ایسوسی ایشن نے اسلام میں بہت دلچسپی لی۔متعدد سوالات پوچھے اور بعد میں ۳۵ رافراد پر مشتمل ایک وفدمشن ہاؤس میں بھیجوایا۔(۳) روٹری کلب آف برائٹن ۲۱ جون ۱۹۶۷ء۔یہ مقام لنڈن سے ۶۰ میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔خوبصورت ساحلی جگہ ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی بھی یہاں تشریف لے گئے تھے۔حضور کی خواہش تھی کہ وہاں تبلیغ کے لئے جدو جہد کی جائے۔اس خواہش کی تعمیل میں امام صاحب مسجد فضل لنڈن ۱۹۶۰ء،۱۹۶۱ء ۱۹۶۲ء متواتر ہر ہفتہ وہاں تقاریر کا اہتمام فرماتے رہے۔اس کے نتیجہ میں وہاں چار افراد داخل سلسلہ ہوئے۔(۴) روٹری کلب آف ایشر (ESHER) (۵) روٹری کلب آف ایشر (ESHER) (۶) ومبلڈن گرلز سکول (۷) روٹری کلب ایسٹ برائٹن ۵ جولائی ۲۷ را پریل ۹ استمبر ۲۱ ستمبر (۸) روٹری کلب آف برجس ہل (BURGESS HILL) ۱۹ اپریل