تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 407 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 407

تاریخ احمدیت۔جلد 24 407 سال 1967ء خطاب کیا۔اُن کے نام یہ ہیں۔احمد رشدی صاحب (ذکر حبیب ) ، مولوی عبدالواحد صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات ) ، راڈن انور صاحب (حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا تعارف)، میاں عبدالحئی صاحب (۱۔خلافتہ فی الاسلام ۲۔نظام نو ) ، سو جاوی مالنگ یوڈ صاحب (معاشرہ اسلامی ) ، مولوی احمد نورالدین صاحب (ا۔سلسلہ نبوت۔۲۔فلسفہ گناہ) ، قریشی دہلان صاحب(مرکز سلسلہ کی برکات) ہادی ایمان صاحب (ہستی باری تعالیٰ)، صالح الشیمی صاحب مبلغ سلسلہ (۱۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے۔۲۔یورپ میں تبلیغ اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی مساعی اور اس کے شاندار نتائج)، ڈاکٹر احمد دہلان صاحب ( تربیت اولاد)، مولوی محی الدین صاحب مبلغ سلسلہ (اسلام کا مستقبل)، مولوی محمد ایوب صاحب (آخری زمانہ کی نشانیاں)۔سالانہ جلسہ کی آخری تقریر مولوی ابوبکر ایوب صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا کی رسم ورواج کے خلاف جنگ کے موضوع پر تھی۔اس تقریر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ( از حقیقۃ الوحی) کی بعض عبارات کا ترجمہ پڑھ کر سنایا۔اور ایمان افروز رنگ میں ان کی وضاحت کی۔جس سے احباب کے اندر خوشی اور انبساط کی لہر دوڑ گئی۔یہ چند اوراق حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے احباب جماعت انڈونیشیا کو عطا فرمائے تھے۔یہ تحریر دوفریموں میں محفوظ کر دی گئی ہے۔اتفاق کی بات ہے کہ اسی تحریر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دو الہامات انا نبشرك بغلام نافلة لک اور مظهر الحق والعلاء بھی درج ہیں۔سو اس تبرک سے جلسہ میں شامل احباب جماعت کے ایمانوں میں مزید تقویت ہوئی کیونکہ اول الذکر الہام خلافت ثالثہ کے مظہر ہمارے موجودہ امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث مرزا ناصر احمد صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے ہیں، کا ذکر اور آپ کی 51 بشارت دی گئی تھی۔جماعت انڈونیشیا کے اس پہلے جلسہ سالانہ کا ذکر سورابایا (SURABAYA) کے اخبارات نے واضح رنگ میں کیا اسی طرح ریڈیو پر بھی کئی روز تک اس کا چر چا رہا۔۲۹ را گست کو چر بون (CHERIBON) میں تبلیغی جلسہ کیا گیا۔ابھی تک اس شہر میں کوئی پبلک جلسہ نہیں ہوا تھا۔گو تبلیغ ہوتی رہی تھی اور چھوٹے پیمانے پر تقاریر بھی۔یہ جلسہ شہر کے وسط میں