تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 402
تاریخ احمدیت۔جلد 24 اور پھر یہ کس شان سے پوری ہوئی۔46 402 سال 1967ء اس طرح اس علاقہ کے لوگوں تک ایک بار پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کی حقانیت واضح ہوئی۔اس اخبار کے اسی صفحہ کے نیچے ڈاکٹر ڈوئی کی قبر کے کتبہ کی تصویر بھی شائع کی گئی۔ZION شہر کے ریڈیو نے بھی اس پر پروگرام نشر کیا۔چوہدری شکر الہی صاحب نے روز ویلٹ یونیورسٹی ZION کے طلبہ اور کیتھولک ہائی سکول میں لیکچر دیئے۔جس کے بعد سوالات کا دلچسپ سلسلہ جاری ہوا۔SEMINARY میں بھی جہاں پادری تیار کئے جاتے ہیں۔آپ نے ایک گفتگو کے رنگ میں تین گھنٹے تک ایک علمی پروگرام میں حصہ لیا۔اختتام پر سب نے محسوس کیا کہ اس گفتگو میں اسلام کا پلہ بھاری رہا۔شکا گوسٹی کالج کے ایک گروپ کے سامنے بھی آپ کو تقریر کرنے کا موقع ملا۔یوم التبلیغ کے موقعے پر تین قسم کے یک ورقہ اشتہارات طبع کر کے تقسیم کئے گئے جن کی تعداد چھ ہزارتھی۔حلقہ واشنگٹن میں، جس کے انچارج سید جواد علی شاہ صاحب تھے، انفرادی تبلیغ کا کام خدا کے فضل سے زور وشور سے جاری رہا۔واشنگٹن میں مختلف شاہراہوں پر اشتہارات اور کتا بچے تقسیم کئے گئے۔آپ کو دوران تقسیم کئی تاجر پیشہ احباب، طلباء اور ملازمین سے رابطہ پیدا کرنے کا موقع ملا۔جن کو اشتہارات دینے کے علاوہ مختصر گفتگو بھی ہوتی رہی اور مزید معلومات کے لئے ان کو مشن ہاؤس میں آنے کی درخواست کی جاتی رہی۔کئی ایک افراد نے ٹیلیفون پر کال کر کے اسلام پر معلومات حاصل کیں اور لٹریچر کی خواہش کی۔جن کو لٹریچر بھجوایا گیا۔بیرونی شہروں سے واشنگٹن کی سیاحت کے لئے آنے والے لوگوں میں سے کئی ایک نے فون پر کال کر کے اسلام پر سوالات کئے۔جن کے جوابات دیئے گئے۔اور ان کے دیئے گئے پتہ جات پر لٹریچر بھجوایا گیا۔عرصہ زیر رپورٹ میں واشنگٹن سے باہر تقریباً ۹۰ / ا حباب کو مختلف شہروں میں لٹریچر بھجوایا گیا۔ان میں سے قابل ذکر ہ ارامریکن ڈاکٹر تھے جن کے پتہ جات ایک پاکستانی احمدی ڈاکٹر نے دیئے۔اسی طرح جارجیا سٹیٹ کی ایک یونیورسٹی سے اسلام پر لٹریچر کی مانگ آئی جو بھجوادیا گیا۔کیلیفورنیا سٹیٹ سے لاس اینجلس سٹی کالج کی طرف سے بھی لٹریچر کی مانگ آئی۔ان کو بھی بھجوایا گیا۔کئی ایک ہائی سکول کے طلبہ ( لڑکیوں اور لڑکوں) کی طرف سے بھی فون پر لٹریچر کا مطالبہ آیا جن کولٹریچر بھجوایا گیا۔