تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 398
تاریخ احمدیت۔جلد 24 398 سال 1967ء ا۔نائیجیریا سے ہفت روزہ دی ٹروتھ ۲۔گھانا سے ماہنامہ گائیڈنس ۳۔(سیرالیون مغربی افریقہ ) سے ماہنامہ افریقن کریسنٹ ۴۔کینیا سے سہ ماہی ایسٹ افریقن ٹائمنر ۵ سواحیلی ( مشرقی افریقہ) سے مینز یا منگو ۶۔موریشس سے انگریزی و فرانسیسی زبان میں ماہنامہ لی میسیج ے۔سیلون سے ماہنامہ دی میسج۔انڈونیشا سے ماہنامہ سینا ر ا سلام اسرائیل سے عربی زبان میں البشریٰ ۱۰۔سوئٹزرلینڈ سے جرمن زبان میں ماہنامہ دیر اسلام ۱۱۔لندن سے ماہنامہ مسلم ہیرلڈ ۱۲۔ہالینڈ سے ڈچ زبان میں ماہنامہ اسلام ۱۳۔ڈنمارک سے ڈینش زبان میں ماہنامہ ایکٹو اسلام حمد ان اخباروں اور رسالوں کے علاوہ لاکھوں روپے کا مختلف نوع کا تبلیغی لٹریچر ہر سال مختلف زبانوں میں شائع کر کے مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔تبلیغی اغراض کے لئے انہوں نے افریقہ میں ۴۷ سکول اور دنیا کے مختلف حصوں میں ۳۴۳ شاندار مساجد تیار کر رکھی ہیں۔ان کی تعمیر کردہ مساجد کی تفصیل یہ ہے۔ا۔انگلینڈ میں ۴۔برما میں ے۔ملایا میں ۱۰۔موریشس میں 4 ۱۳۔سیرالیون میں ۴۰ ۲۔ہالینڈ میں ۳۔سوئٹزرلینڈ میں 1 ۵۔مغربی جرمنی میں 1 ۶۔سیلون میں ۲۔امریکہ میں ۹ بور نیومیں ۳ 11۔مشرقی افریقہ میں ۱۲۔نائیجیریا میں ۴۰ ۱۴۔انڈونیشیا میں ۶۰ ۱۵۔گھانا میں ۱۶۱ ، لکھنو میں جماعت احمدیہ کے ایک ترجمان کا مراسلہ حال ہی میں عالمی جریدہ ”صدق جدید شائع ہوا ہے اس کی رُو سے مٹھی بھر احمدیوں کا سال ۶۷-۱۹۲۶ء کا تبلیغی بجٹ مندرجہ ذیل ہے:۔