تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 397 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 397

تاریخ احمدیت۔جلد 24 مسیحیوں کی کوششیں 397 سال 1967ء مسلم ورلڈ مکہ کی اطلاع کے مطابق مسیحی تبلیغی ایجنسیوں کی طرف سے اس وقت تک :۔انجیل کا مکمل ترجمہ دنیا کی ۲۵۰ از بانوں میں ہو گیا ہے۔ح ان کے بعض ترجمے ایسی زبانوں میں بھی ہوئے ہیں جن کے بولنے والے لاکھوں اور ہزاروں کی تعداد میں نہیں بلکہ صرف چند سینکڑوں کی تعداد میں کسی پہاڑی جنگل یا چھوٹے سے جزیرے میں رہتے ہیں۔ٹائمنر امریکہ کی اطلاع کے مطابق:- اپریل ۱۹۶۰ ء تک دنیا میں عیسائیوں کے پروٹسٹنٹ فرقہ کے ۳۸۶۰۶ اور کیتھولک فرقہ کے ۵۱۰۰۰ مشن عیسائیت کی تبلیغ کے لئے دنیا کے مختلف گوشوں میں پھیلے ہوئے تھے اور اب ان کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔یہ تبلیغی اغراض کے لئے ہر سال کروڑوں روپیہ دنیا میں مسیحی لٹریچر پھیلانے اور تعلیمی ، رفاہی ادارے قائم کرنے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔م ان مہمات کے زیادہ تر اخراجات مغرب کے صنعت کار اور سرمایہ دار برداشت کرتے ہیں اور وہاں کی حکومتیں ان کی پشت پناہی کرتی رہتی ہیں۔احمدیوں کی کاوشیں تبلیغی میدان میں مسیحیوں کے بعد احمدیوں کا نمبر آتا ہے۔ان کے پاکستانی مرکز ربوہ کے شائع کردہ رسالہ تحریک جدید کی رو سے:۔وہ اس وقت تک انگریزی، ڈچ ، جرمن، فرانسیسی ، روی ، انڈونیشی اور فینٹی (FANTE) ( جو گھانا کی زبان ہے ) میں قرآن مجید کا مکمل ترجمہ کر چکے ہیں اور چند تر جمہ تو چھپ بھی گئے ہیں اور باقی زیر طبع ہیں۔انہوں نے قرآن کریم کے چند حصوں کا ترجمہ افریقہ کی چار زبانوں ڈینیش، یوگنڈا، کیکویو، یو را با میں بھی شائع کر دیا ہے۔غیر ممالک میں ان کے مندرجہ ذیل جرائد ان کے تبلیغی فرائض سرانجام دے رہے ہیں:۔