تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 387
تاریخ احمدیت۔جلد 24 387 سال 1967ء کرنے کے علاوہ صدرانجمن احمدیہ، تحریک جدید، فضل عمر فاؤنڈیشن اور وقف جدید نیز جماعت کی ذیلی تنظیموں کے دفاتر میں تشریف لے جا کر ان کے طریق کار، کارکردگی اور خاص طور پر بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کے نظام اور مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور اسلامی لٹریچر کی اشاعت کے کام سے تعارف حاصل کیا۔آپ جامعہ احمدیہ تعلیم الاسلام کالج اور تعلیم الاسلام ہائی سکول میں بھی تشریف لے گئے اور وہاں بالخصوص قرآن کریم اور دینی تعلیم کے انتظام کے متعلق معلومات حاصل کیں۔مزید برآں آپ نے ادارۃ المصنفین ، خلافت لائبریری اور فضل عمر ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔اور دفاتر اور تعلیمی اداروں کا معائنہ فرمانے کے علاوہ آپ زیر تعمیر مسجد اقصیٰ میں بھی تشریف لے گئے۔اور عمارت کا نقشہ اور تعمیر کے کام کو دیکھا۔آپ ۸ مارچ کو دس بجے ربوہ سے واپس تشریف لے گئے۔اس دورہ کے محرک مولوی محمد شفیع صاحب اشرف مربی سلسلہ تھے۔جو جناب لال میاں صاحب کے ساتھ اسلام آباد سے ربوہ تشریف لائے تھے۔ارکان آل پاکستان طبی بورڈ کی ربوہ تشریف آوری یونانی آیورویدک طریق علاج کے آل پاکستان طبی بورڈ کے تین ارکان جناب حکیم شرف الحق صاحب نیودہلی دواخانہ راولپنڈی، جناب حکیم عبدالمالک صاحب مجاہد آف تخت بائی مردان اور جناب وید محمد اجمل صاحب آف لاہور، جھنگ اور میانوالی کے بعض اطباء کی معیت میں مورخہ، امارچ ۱۹۶۷ء کو چنیوٹ سے ربوہ تشریف لائے۔یہ تینوں حکماء بورڈ کے اس گروپ میں شامل تھے جس نے اطباء کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں لائل پور (فیصل آباد ) ، جھنگ ، اور سرگودھا کا دورہ کر کے اطباء کے انٹرویو لئے۔ربوہ میں آل پاکستان احمد یہ بی ایسوسی ایشن کے صدر جناب حکیم خورشید احمد صاحب شاد، جنرل سیکرٹری حکیم محمد اسلم صاحب فاروقی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں نے آپ کا استقبال کیا۔ربوہ پہنچنے کے بعد ہر سہ نامور طبیبوں نے ربوہ کے یونانی دواخانے دیکھنے کے علاوہ فضل عمر ہسپتال بھی دیکھا۔وہ ربوہ کے تعلیمی اداروں میں بھی تشریف لے گئے۔خاص طور پر جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء سے انہوں نے بہت دلچسپی کے ساتھ باتیں کیں۔مزید برآں