تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 383
تاریخ احمدیت۔جلد 24 383 سال 1967ء را ولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر تعلیمات ربوہ میں پاکستان کے پرانے اور تجربہ کار ماہر تعلیم اور راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر تعلیمات جناب پروفیسر خواجہ عبدالحمید صاحب ربوہ کے تعلیمی اداروں کے معائنے کی غرض سے ۵ فروری ۱۹۶۷ء کو مرکز احمدیت میں تشریف لائے۔اور جامعہ نصرت ، نصرت گرلز ہائی سکول تعلیم الاسلام کالج اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ملک بھر کے ممتاز اور منفر تعلیمی ادارے قرار دیا۔انہوں نے مختلف تقاریر میں بار بار اس بات پر اظہار خوشنودی فرمایا کہ ربوہ کے تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور طلباء بڑے انہماک اور شغف سے دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔خواجہ صاحب نے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اس اقدام کو خاص طور پر بہت سراہا کہ سکول میں میٹرک تک طلباء کو قرآن مجید با ترجمہ مکمل طور پر پڑھا دیا جاتا ہے۔اور بعد ازاں نظارت تعلیم ان کا امتحان لے کر سندات عطا کرتی ہے۔محترم ڈاکٹر صاحب کا تاثر تھا کہ دینی تعلیم کا جو شوق میں نے یہاں دیکھا ہے وہ مجھے کہیں نظر نہیں آیا اور میں اس دینی شغف کے لئے امام جماعت احمدیہ کو ہدیہ مبارک پیش کرتا ہوں۔نواں گل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ ربوہ میں نواں کل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ مورخه ۱۹ تا ۲۱ فروری ۱۹۶۷ء یعنی تین روز جاری رہا۔پاکستان ویسٹرن ریلوے، نصر برادرز لاہور، کے سی آرکلب کراچی، ہیلے کالج اولڈ بوائز کلب، ٹی آئی کلب اور دیگر مشہور ٹیموں کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کی نامی گرامی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شامل ہوئی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح گذشتہ سال کی چیمپئن ٹیم پاکستان ویسٹرن ریلویز کے کپتان جناب جاوید حسن صاحب نے کیا۔مکرم پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب صدرٹی آئی کالج باسکٹ بال کلب نے تمام مہمان ٹیموں کو خوش آمدید کہا۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن مجموعی طور پر ۱۸ میچ کھیلے گئے۔مورخہ ۲۱ فروری کی شام کو یہ ٹورنامنٹ جوشاندار روایات کی بنا پر ملک گیر شہرت حاصل کر چکا ہے اختتام پذیر ہوا۔چیمپئن شپ کا خصوصی اعزاز پاکستان ائیر فورس نے حاصل کیا۔