تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page iv of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page iv

اسی طرح صحابہ کرام کے حالات زندگی کے لئے رجسٹر روایات صحابہ اور صحابہ کرام کے حالاتِ زندگی پر شائع شدہ کتب اور جامعہ احمدیہ کے مقالہ جات نیز بعض قلمی یادداشتوں سے مدد لی گئی ہے۔نیز بطور خاص تقریباً تمام صحابہ کرام کی اولادوں کو تلاش کر کے ان سے رابطہ کیا گیا اور ان سے تصاویر ، مزید حالات زندگی اور خاندانی معلومات حاصل کی گئیں۔شعبہ ہذا کی خصوصی کوشش ہے کہ صحابہ کرام کی موجودہ نسل کا بھی ذکر آ جائے تاکہ ان کے حالات کی تحقیق و تحریر کے لئے ربط وتسلسل قائم رہے۔خاکسار اس جلد کی تیاری میں معاونت فرمانے والے احباب کا دلی شکر گذار ہے۔بطور خاص مشاورتی پینل کے ممبران کرام کا ، جن کے قیمتی مشورے بہت خیر و خوبی کے حامل ہوتے ہیں۔جنہوں نے اس میں بھر پور معاونت فرمائی ہے۔بھی خصوصی شکر یہ ادا کرنا ضروری ہے کہ وہ نہایت محنت سے اگلے سالوں کے لئے تاریخ کا مواد مرتب کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ۲۰۱۱ ء تک کا بیشتر مواد تیار ہو چکا ہے۔فالحمد لله نیز خاکسار مکرم عمیر علیم صاحب انچارج مخزن تصاویر لندن کے خصوصی تعاون پر بھی بہت شکر گزار ہے۔جزاهم الله احسن الجزاء