تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 328
تاریخ احمدیت۔جلد 24 اولاد 328 سال 1967ء آپ کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تین بیٹیوں اور چار بیٹوں سے نوازا جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔- محتر مہ امتہ الوہاب صاحبہ مرحومہ زوجہ مکرم حبیب الرحمان صاحب دار العلوم غربی ربوه محترمہ امته الرحمن طیبه صاحبه مرحومه زوجہ مکرم محمد نواز مؤمن صاحب واقف زندگی ریٹائرڈ۔کارکن صدر انجمن احمد یہ پاکستان محترمہ امۃ المومن صاحبه زوجہ مکرم شعبان احمد نسیم صاحب گوجرانوالہ مکرم عبدالشکور اسلم صاحب سابق مہتم اشاعت و تجنید مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ مکرم عبدالوہاب خان صاحب ایم اے ریٹائر ڈایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( اشتمال) مکرم عبدالسمیع خان صاحب مرحوم اقبال ٹاؤن لاہور مکرم شہاب الدین خان صاحب ایم اے حضرت بیگم سلطان صاحبہ ولادت :۱۸۹۴ء بمقام لدھیانہ بیعت سن کی تعین نہیں ہوسکی وفات سے جون ۱۹۶۷ء آپ حضرت آغا عبدالوہاب خاں صاحب لدھیانوی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی تھیں۔پندرہ سال کی عمر میں آپ کی شادی حضرت حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی“ سے ہوئی تھی۔نکاح حضرت خلیفہ المسیح الاول نے پڑھایا تھا۔آپ کو بارہ سال کی عمر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں قیام کا موقعہ ملا۔آپ کی زیارت نصیب ہوئی۔آپ کی باتیں سنیں۔آپ کی خدمت کی توفیق ملی۔آپ کی بیٹی محترمہ صغری بیگم صاحبہ زوجہ مکرم میاں عبدالقیوم صاحب اپنے ایک نوٹ میں لکھتی ہیں:۔والدہ مرحومہ فرمایا کرتی تھیں کہ حضرت (اماں جان ) نے والد بزرگوار حکیم مرہم عیسی صاحب کو بطور دولہا بنا کر اپنے گھر سے برات روانہ کی تھی اور حضرت اماں جی (صغری بیگم ) حرم حضرت خلیفہ مسیح الاول نے مجھے اپنی بیٹی بنا کر رخصتانہ کی تقریب عمل میں لائی تھی اور اس طرح یہ