تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 269
تاریخ احمدیت۔جلد 24 269 سال 1967ء شروع ہوتے ہی مجھے یہ احساس ہوا کہ بچوں کی بلند آواز کا مقابلہ کرایا جارہا ہے۔سو میں بچوں کو مبارک باد دیتا ہوں کہ اب تک جن اداروں میں مجھے جانے کا اتفاق ہوا ہے ان میں سب سے زیادہ بلند آوازیں آپ کی ہیں اور آپ ان سب میں اول رہے ہیں۔میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں اور یہ پھولوں کا گلدستہ جو ابھی ابھی مجھے ایک بچے نے دیا ہے اور اب وہ میری ملکیت ہے۔وہ بطور انعام آپ کو دیتا ہوں اسے سنبھال کر رکھیے۔خدا کرے آپ کی آوازیں ان دور دراز ملکوں تک پہنچیں جن تک ہم اپنی آواز میں نہیں پہنچا سکے۔آپ سب بچے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد ہیں۔جو بچوں سے بے حد پیار و محبت کیا کرتے تھے اور آپ کے روحانی باپ نے بچوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔تو جہاں میں والدین اور آپ کی استانیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو نہ ماریں وہاں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اچھے کام کریں اور کبھی بھی ایسے کام نہ کریں جن کی وجہ سے آپ کو آپ کے والدین یا استادوں کو کو سزا دینی پڑے۔خطاب کے بعد حضور نے بچوں سے مصافحہ کیا۔جتنا عرصہ حضور اس مجلس میں رہے آپ کا چہرہ نہایت ہشاش بشاش تھا اور آپ بچوں سے محظوظ ہورہے تھے۔213-