تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 265 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 265

تاریخ احمدیت۔جلد 24 265 سال 1967ء قادیان کی مقدس بستی میں جمع ہوئے ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو (اور ہم جملہ احمدیوں کو ) ہمیشہ صحیح اعتقاد پر قائم رکھے اور ایسے صالح اعمال کی توفیق دیتا چلا جائے جن میں کسی قسم کا کوئی فساد نہ ہو۔تا آپ اس کی نگاہ میں ”من فی الدار کے مقدس گروہ میں شامل ہوں اور آپ کو اپنی حفاظت میں لے لے اور لئے رکھے۔آپ کی مدد اور نصرت کے لئے آسمان سے فرشتے نازل ہوں۔آج دنیا آپ کو پہچانتی نہیں اور نہ آپ کی قدر کرتی ہے۔اللہ کرے کہ میرے اللہ کی نگاہ میں آپ عزت اور محبت کا مقام پائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہر دُکھ اور تکلیف سے محفوظ رکھے۔ہر رنج اور غم سے بچائے رکھے۔آپ کی سب پریشانیاں دور فرمائے۔دل کا سکون اور روح کا اطمینان عطا کرے۔قناعت اور ایثار کی خنکی سے آپ کے دل ہمیشہ ٹھنڈک اور سرور حاصل کرتے رہیں۔نور السموات والارض کے نور کی چادر میں آپ ہمیشہ لیٹے رہیں اور اس کی رضاء کی جنتوں میں آپ پرورش پائیں۔اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی۔آمین محمد رسول اللہ اللہ سے اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم روحانی فرزند مسیح موعود و مہدی موعود کا وعدہ فرمایا تھا اور بشارت دی تھی کہ آپ (ع) کی قوت قدسیہ کے طفیل اس عظیم روحانی فرزند کی فانی فی اللہ اور فانی فی الرسول کی روح کی برکت سے اسلام ایک دفعہ پھر دنیا پر چھا جائے گا۔اور ایک دفعہ پھر اسلام اپنے حسن اور اپنے احسان کے جلووں سے دنیا کے دل کو جیتے گا اور غالب آئے گا اور یہ غلبہ تا قیامت قائم رہے گا۔اسلام کے حُسن کے جلوے تو وہ دلائل قاطعہ اور براہین ساطعہ ہیں اور وہ حسین تعلیم ہے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی جھولیاں بھر دی ہیں۔اس سے کبھی غافل نہ ہوں۔نہ یہ بھولیں کہ ساری دنیا ہی اس میں برابر کی شریک ہے۔پس ان دلائل اور حسین تفسیر کی روشنی میں قرآن کریم کو سمجھنے اور اس کی برکات سے فائدہ اٹھانے کی خود بھی کوشش کریں اور اپنی نسلوں کو بھی اس حُسن کا عاشق حقیقی اور اس روحانی سرور کا دلدادہ بنانے میں ہر ممکن سعی کریں۔نیز دنیا اس سے غافل ہے تا وہ بھی اس حقیقی حسن سے گھائل ہو اور وارفتہ ہوکر اس حُسن ، اس قرآن کے گردگھومے اور دلوں کے سب بت تو ڑ کر اور حسن مجازی سے منہ موڑ کر اس