تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 263 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 263

تاریخ احمدیت۔جلد 24 263 سال 1967ء کی صدارت میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں نمائندہ اخبارات نے بھی شرکت کی۔جناب میاں عبدالرحمن صاحب بھٹی امیر ضلع میانوالی نے سپاسنامہ پیش کیا۔( حضرت ) صاحبزادہ صاحب نے سپاسنامہ کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ جماعت احمد یہ اپنے پورے وسائل کے ساتھ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے۔آپ نے فرمایا کہ قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتی جب تک افراد اپنی قلبی کیفیات اور رحجانات کو نہیں بدلتے۔اسی میں قومی ترقی کا راز ہے۔آپ نے غلبہ اسلام کے لئے حسن سلوک، اعلیٰ کردار اور خلوص نیت کے ساتھ متحدہ قربانیاں پیش کرنے پر خاص زور دیا۔بھکر میں ۱۳ نومبر کو آپ کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔اس تقریب کی صدارت چوہدری نذیر احمد صاحب ڈپٹی کلکٹر محکمہ انہار نے کی۔ماسٹر نور محمد صاحب صدر جماعت احمد یہ بھکر نے سپاسنامہ پیش کیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے (حضرت) صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ ہمیں اسلام کی ترقی اور احیاء کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے اور اس اہم کام کے لئے اسی طریق کو اختیار کرنا چاہئے جو ہمارے آقا رسول عربی ﷺ نے اختیار کیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ نرمی اور شفقت، ہمدردی اور موڈت اور صبر وقتل جیسے عظیم الشان اوصاف پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم آنحضرت ﷺ کے نمونہ پر چل سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ یہی وہ امور تھے جن کی بدولت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت ترین دشمن آپ کے جانثار بن گئے۔20 205- مبلغین کے اعزاز میں ایک تقریب ۲۴ نومبر ۱۹۶۷ء کو بعد نما ز عصر لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کی طرف سے احاطہ خلافت لائبریری میں چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی ، حافظ بشیر الدین عبد اللہ صاحب اور سید ظہور احمد شاہ صاحب کے اعزاز میں ایک دعوت عصرانہ دی گئی۔جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے بھی از راه شفقت شمولیت فرمائی۔چوہدری محمد صدیق صاحب ایم۔اے صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ نے مبلغین کرام کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا۔جس کے جواب میں تینوں مبلغین کرام نے مختصر تقاریر فرمائیں۔بعد ازاں حضور نے اپنے قیمتی ارشادات سے نوازا۔حضور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر