تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 151
تاریخ احمدیت۔جلد 24 151 سال 1967ء تمام خدام کے نام حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا شفقت بھر اسلام سیدنا حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے اپنے دورہ یورپ کے دوران ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے نام ایک دعائیہ پیغام ارسال کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ:۔”میرا اسلام تمام خدام تک پہنچا دیں اور دعا کی تحریک کریں کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہم نا تواں اور عاجزوں کی مدد کے لئے آسمان سے نزول فرمائے اور ہماری حقیر کوششیں بار آور ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو کما حقہ خدمت سلسلہ کی توفیق دے اور ایثار اور قربانی کی روح اس رنگ میں آپ کے اندر پیدا کرے کہ آپ اللہ تعالیٰ اور اس کے قائم کردہ دین کی خاطر دیوانہ وار تبلیغ اور نفس کے جہاد کیلئے میدان میں اتر آئیں اور سب کا وجود مجسم رحمت اور برکت بن جائے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو ہر جہت سے بابرکت بنائے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے جس رنگ میں کامیابی بخشی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور احسان ہے۔دورہ سکاٹ لینڈ 127 جلسہ سالانہ انگلستان سے خطاب کے بعد حضرت خلیفہ مسیح ۳۱ جولائی کی شام کو عازم سکاٹ لینڈ ہوئے۔رستہ میں حضور نے رات سکاچ کارنر کے مقام پر بسر کی۔اور یکم اگست کی شام کو مع افرادِ قافلہ گلاسگو پہنچے۔جہاں جماعت احمد یہ سکاٹ لینڈ کے مخلص احباب نے مسٹر بشیر احمد صاحب آرچرڈ مبلغ سلسلہ کی سرکردگی میں حضور کا والہانہ انداز میں خیر مقدم کیا۔۲ اگست کو حضور نے ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت فرمائی جو گلاسگو میں حضور کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔اس تقریب میں حضور نے گلاسگو کے اخباری نمائندوں کے سوالات کے نہایت برجستہ اور مدلل جوابات دیئے۔اسی روز حضور سہ پہر کو ایڈنبرا تشریف لے گئے اور وہاں کے احمدی احباب کو شرف ملاقات بخشا۔۳ راگست کو حضور لیک ڈسٹرکٹ کے ونڈر میئر مقام پر تشریف لے گئے۔جو ایک پُر فضا مقام ہے۔حضور نے چند روز یہیں قیام فرمایا۔