تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 150
تاریخ احمدیت۔جلد 24 150 سال 1967ء فوری حضور کو اطلاع دی۔حضور نے بذریعہ تار منظوری عطا فرما دی اور یہ طے پایا کہ مکرم چوہدری صاحب مشن ہاؤس کی تعمیر کے لئے رقم کا انتظام کریں گے۔مرکز تکمیل تعمیر کے بعد ۲۵ سال کے عرصہ میں مکرم چوہدری صاحب کا قرضہ واپس کرے گا۔اس وقت تعمیر کا اندازہ ایک لاکھ پاؤنڈ لگایا گیا۔نقشہ جات حضور کی خدمت میں پیش کئے گئے جو منظور ہو کر آگئے اور کام شروع ہو گیا۔جب تعمیر مکمل ہو گئی تو مشن ہاؤس میں مناسب فرنیچر، پردے، تزئین و آرائش کا مرحلہ پیش آیا۔معاہدہ میں صرف تعمیر کی ذمہ داری چوہدری صاحب کی تھی جب تعمیر کی تکمیل ہو گئی تو میں نے حضرت چوہدری صاحب سے فرنیچر وغیرہ کے سلسلہ میں بھی مدد کی درخواست کر دی۔وہ فرمانے لگے کہ یہ تو معاہدہ میں شامل نہ تھا۔لیکن ٹھیک ہے جہاں اتنا خرچ کیا ہے وہاں یہ بھی سہی۔جب تعمیر و تزئین و آرائش کے جملہ مراحل بخیر و خوبی طے ہو گئے تو خاکسار نے حضرت خلیفہ ا ت خلیفة المسيح الثالث کے حکم کی تعمیل میں معاہدہ کا ڈرافٹ مکرم چوہدری صاحب کی خدمت میں پیش کر دیا۔انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کا مطالعہ کریں گے اور اگلے ہفتہ دستخط کی باقاعدہ کارروائی ہوگی۔حضور نے ازراہِ شفقت مرکز کی طرف سے خاکسار کو دستخط کرنے کا اختیار عطا فرمایا تھا۔اگلے ہفتہ چوہدری صاحب ہالینڈ سے تشریف لائے اور فرمایا کہ انہوں نے معاہدہ کا مطالعہ کر لیا ہے اور وہ اب اس پر دستخط کرنے کو تیار ہیں۔خاکسار نے عرض کیا کہ کل مجلس عاملہ کی میٹنگ بلا لیتے ہیں، ان کے سامنے دستخط ہو جائیں گے۔اگلے دن صبح سویرے حضرت چوہدری صاحب نے فرمایا کہ میں رات بھر اس بات پر غور کرتا رہا اور کسی قدر بے چینی کا شکار رہا اور اپنے آپ کو مخاطب کر کے گفتگو کرتا رہا کہ ظفر اللہ خاں! یہ جو کچھ بھی تجھے ملا ہے اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں دولت دیتے وقت کوئی شرائط عائد نہیں کیں تو پھر تم خدا کو کچھ حصہ اس دولت کا واپس کرتے وقت شرائط لگانے میں کس حد تک حق بجانب ہو؟ خدا تعالیٰ کا شکر تم اسی طرح ادا کر سکتے ہو کہ برضا و رغبت اور بشاشت یہ ساری رقم اور جور تم تم نے خرچ کی ہے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دو۔فرمایا:۔معاہدہ میں نے پھاڑ دیا ہے۔مشن ہاؤس جماعت کو مبارک ہو۔صرف ایک شرط ہے کہ میری زندگی میں اس بات کو مشتہر نہ کیا جائے کہ مشن ہاؤس کی تعمیر کے لئے رقم میں نے فراہم کی تھی۔یہ رقم میری طرف سے تحفہ ہے۔،،