تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 149 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 149

تاریخ احمدیت۔جلد 24 149 سال 1967ء آئی۔پہلے حضور نے اپنے دستِ مبارک سے بنیاد میں اینٹ نصب فرمائی۔بعد ازاں حضور کے ارشاد کی تعمیل میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اور حضرت الحاج مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری نے بھی ایک ایک اینٹ رکھی۔پھر حضور نے جملہ حاضرین سمیت دعا کرائی۔یہ ہال اور اس کے علاوہ لائبریری مشن ہاؤس اور مکانات حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے قائم کردہ ساؤتھ فیلڈ ٹرسٹ کے ذریعہ تعمیر ہوئے۔مکرم بشیر احمد رفیق صاحب سابق امام مسجد فضل لندن و مربی انچارج انگلستان محمود ہال کی تعمیر وغیرہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ:۔ایک تعمیری ادارہ اس شرط پر رقم دینے پر آمادہ ہوا کہ وہ ہمارے منظور شدہ نقشہ کے مطابق تعمیر مکمل کر کے دیں گے اور مرکز اگلے ۲۵ سال میں بالا قساط ان کی رقم واپس کرے گا۔نقشہ جات کی منظوری کا کام شروع ہوا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے نقشہ کی منظوری عطا فرمائی لیکن جب معاہدہ پر دستخط کرنے کا وقت آگیا اور سب تیاری مکمل ہو گئی تو اچانک بغیر کسی نوٹس کے تعمیراتی کمپنی نے رقم دینے سے انکار کر دیا اور قریباً ایک سال کی تگ و دو کا نتیجہ کچھ نہ نکلا۔اور خاکسار نے نہایت افسردگی کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ مرکز کا اور تعمیری کمیٹی کا ایک سال ضائع ہو گیا اور جو امید ہم نے ایک کشادہ ، خوبصورت اور آرام دہ مشن ہاؤس کی تعمیر کی باندھی تھی وہ سب ختم ہو گئی۔جس دن کمپنی مذکورہ نے مجھے انکار کا خط لکھا اس سے اگلے دن حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ہالینڈ سے لندن تشریف لائے اور خاکسار کے مہمان ہوئے۔رات کے کھانے پر باتوں باتوں میں تعمیراتی کمپنی کا رقم دینے سے انکار کا بھی ذکر آیا اور خاکسار نے نہایت افسردگی کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ مرکز کا اور تعمیری کمیٹی کا ایک سال ضائع ہو گیا اور جو امید میں ہم نے ایک کشادہ، خوبصورت اور آرام دہ مشن ہاؤس کی تعمیر کی باندھی تھیں وہ سب ختم ہو گئیں۔مکرم چوہدری صاحب خاموش رہے اور بات ختم ہو گئی۔اگلے ہفتہ مکرم حضرت چوہدری صاحب پھر لندن تشریف لائے اور خاکسار کے مہمان ہوئے۔رات کے کھانے پر انہوں نے فرمایا کہ اگر انہی شرائط پر تعمیر مشن ہاؤس کے لئے میں رقم کا انتظام کر دوں جن شرائط پر رقم تعمیراتی کمپنی کو ادا کی جانی تھی تو کیا مرکز کو منظور ہوگا ؟ خاکسار نے خوشی کے ساتھ کہا کہ مرکز کو اور کیا چاہئے لیکن اگر آپ کی آفر پختہ ہے تو میں فوراً حضور سے اجازت حاصل کرنے کے لئے لکھ دوں گا۔مکرم چوہدری صاحب فرمانے لگے بیشک لکھ دیں۔میں نے