تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 104
تاریخ احمدیت۔جلد 24 104 سال 1967ء حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثالث جن کی عمر ۵۷ سال ہے اور ایک صاحب ریش بزرگ ہیں اور اس شخص کے پوتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے بذریعہ الہام بتایا تھا کہ اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے گا ، ہمارے ملک میں وارد ہوئے ہیں۔آپ نے کل ایک پریس کانفرنس میں زور دار الفاظ میں فرمایا کہ میرا ایمان ہے کہ اسلام ہی مغربی ممالک کے لئے مستقبل کا مذہب ہوگا۔اگر اہلِ مغرب نے اپنے خالق حقیقی کونہ پہچانا تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔“ دو پھر اسی تسلسل میں آپ نے فرمایا :۔اگر کسی کو اسلام کے پھیلنے کے ضمن میں یہ فکر ہے کہ اس غرض کے لئے گولیاں چلیں گی اور تلوار استعمال ہوگی تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔یہ سب ہتھیار اور ایٹم بم وغیرہ کسی شخص کے خیالات کو بدلنے کے لئے بالکل بے کار ہیں۔اگر ایک شخص میں کوئی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے تو وہ صرف دل کی تبدیلی ہی سے پیدا ہوسکتی ہے۔“ مندرجہ ذیل اقتباس ہیگ کے تعلیم یافتہ طبقہ کے مقبول اخبار HET VADERLAND سے ماخوذ ہے۔یہ اخبار اپنی ۱۷ جولائی کی اشاعت میں ایک اہم جگہ پر استقبالیہ تقریب کا ایک فوٹو دیتے ہوئے لکھتا ہے:۔ہیگ شہر نے اس ہفتہ اپنی چار دیواری میں ایک مسلم لیڈر حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث کو جگہ دی۔ہفتہ کے روز اُن کے اعزاز میں مبارک مسجد ہیگ میں جو OOSTDUINLAAN پر واقع ہے ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں بہت سی مزید باتوں کے علاوہ یہ امر بھی خاص طور پر آپ نے بیان فرمایا کہ رہے۔دُنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہی ہوگا“ اس دعوت کے دوران آپ ہمارے مشہور انجینئر پروفیسر J۔P۔THIJSSEN سے محو گفتگو 93 حضور انور کی ہمبرگ میں تشریف آوری ہالینڈ کے دورے کے بعد حضور انور ۱۶ جولائی کو ہمبرگ جرمنی تشریف لے گئے۔مکرم مولوی بشیر احمد صاحب شمس مبلغ مغربی جرمنی حضور انور کے اس دورہ ہمبرگ کی بابت تحریر کرتے ہیں کہ حضور کی آمد کی اطلاع ملتے ہی تیاری شروع کر دی گئی۔ایک طرف مسجد سے بدستور اس سلسلہ میں خط وکتابت