تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 717 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 717

تاریخ احمدیت۔جلد 23 717 خاندان نے بھی بنیادی اینٹیں رکھنے میں حصہ لیا۔جس کے بعد حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔بزم اردو تعلیم الاسلام کالج کی افتتاحی تقریب سال 1966ء 40 ۱۴ نومبر ۱۹۶۶ء کو بزم اردو تعلیم الاسلام کالج کی سال نو کی افتتاحی تقریب ہوئی۔مہمان خصوصی جناب شیخ محمد حسین صاحب کی۔کیو۔اے۔ہی۔ایس۔پی کمشنر سرگودھا ڈویژن تھے۔بزم اردو کے نگران پروفیسر ناصر احمد صاحب پروازی نے ایڈریس پیش کرتے ہوئے تعلیم الاسلام کالج کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ قیام پاکستان کے بعد کالج کو کن مشکلات اور نا مساعد حالات سے دوچار ہونا پڑا۔ایڈریس کے بعد کمشنر صاحب سرگودھا ڈویژن نے اپنی تقریر میں کالج کی مثالی ترقی اور شاندار علمی وادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا :۔قدم قدم پر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود یہ درسگاہ جس طریق پر علمی وادبی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔اس کے لئے اس ادارہ کے جملہ اراکین و اساتذہ قابل مبارکباد ہیں۔کالج کے شاندار نتائج اور کھیلوں کے اعلیٰ معیار پر بھی میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ یہ ادارہ غریب اور نادار طلبہ کا خاص خیال رکھتا ہے اور غریب والدین کے بچوں کو نہایت کم پیسوں پر تعلیمی اور اقامتی سہولتیں بہم پہنچارہا ہے۔قلیل معاوضہ پر طلباء کی خوراک کا بندوبست بھی ہے۔جس کے لئے کالج کی انتظامیہ بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔اس کالج کی ادبی سرگرمیاں بھی قابل ستائش ہیں۔کالج کی بزم اردو بڑی تندہی سے اردو ادب کی خدمت کر رہی ہے مجھے قوی امید 66 ہے کہ بزم اردو کا وجودار دو زبان کی ترقی اور ترویج میں بے حد ممد و معاون ثابت ہوگا۔“ کمشنر صاحب کے خطاب کے بعد بزم اردو کے نئے صدر جناب انور احمد صاحب باہری کی صدارت میں تقریب کی بقیہ کا روائی اختتام پذیر ہوئی۔بھارت کے گئو پوجکوں کو چیلنج بھارت کے کٹر ہندو جماعتوں سے متاثر ہو کر بھارتی حکومت نے ہر صوبے کو یہ اختیار دے دیا کہ وہ گائے کی قربانی پر پابندی لگا سکتی ہے۔اس پر ہفتہ وار لا ہور (۲۱ نومبر ۱۹۶۶ء) میں جماعت احمدیہ کے فاضل مربی جناب مہاشہ محمد عمر صاحب مولوی فاضل و فاضل سنسکرت سابق یوگندر پال شرما وڈ یار تھی گورو کل کانگڑی ہر دوار کی طرف سے حسب ذیل چیلنج دیا گیا:۔