تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 716
تاریخ احمدیت۔جلد 23 716 سال 1966ء اور گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور اس پیشگوئی کو دھرایا۔بعض معتمر سکھ اصحاب بعد ازاں مبلغ سلسلہ سے ملے اور خوشی کا اظہار کیا۔مرز اعبدالحق صاحب کی خدمات کا ذکر 38 ۳۰ اکتو بر۱۹۲۶ء کو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے مرزا عبدالحق صاحب (سابق امیر جماعت ہائے احمد یہ صوبہ پنجاب) کی صاحبزادی محترمہ منصورہ بیگم صاحبہ کے نکاح کا اعلان کیا اور خطبہ نکاح میں آپ کی دینی خدمات کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔در جسم تو تھکا ہوا بھی ہے اور ٹوٹا ہوا بھی لیکن روح بڑی خوشی محسوس کر رہی ہے کیونکہ اس وقت ایک ایسی عزیزہ کے نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوں جس کے والد نے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مصلح موعود کے ساتھ مل کر خدمت اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی تو فیق حاصل کی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خود اپنی مغفرت اور رحمت کے نتیجہ میں ہر رنگ میں بہتر سے بہتر جزا محترمی و مخدومی مرزا عبدالحق صاحب کو اپنی طرف سے دے۔نیز اس رنگ میں بھی جزا دے کہ ان کی اولاد میں بھی وہ جذبہ خدمت اور وہ جذبہ فدائیت جوان بچوں کے والد مخدومی مرزا عبدالحق صاحب سے مختلف وقتوں میں اسلام اور احمدیت کے لئے ظاہر ہوتا رہا ہے، موجزن رہے اور اللہ تعالیٰ ان کی نسل سے ایسے فدائی اور رسول حملہ کے عاشق اور سلسلہ احمدیہ کے خادم اور بے نفسی سے خدمت کرنے والے وجود پیدا کرتا رہے اور ہمیشہ ہی اس خاندان پر اپنے فضل اس رنگ میں فرما تار ہے کہ وہ دنیا میں بھی ایک نمونہ بنیں اور اخروی زندگی میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے خوشیوں کے دن دیکھیں کہ وہاں کی خوشیاں ہی حقیقی خوشیاں ہیں۔صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کی کوٹھی کا سنگ بنیاد 39 حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے نےنومبر ۱۹۶۶ء کو اپنے فرزند اکبر صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کی کوٹھی کا سنگ بنیاد رکھا۔اس تقریب پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد صحابہ کرام اور افرادِ