تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 647
تاریخ احمدیت۔جلد 23 647 سال 1966ء صاحب کے وعظ سن کر سخت پریشان تھے کہ مسلمانوں میں سے جو اُس موقع پر حاضر تھے، کوئی مولوی موجود نہ تھا، جو عیسائیوں کے اعتراضات کا جواب دے۔اللہ میاں نے اس موقع پر آپ کو بھیج دیا۔ہم آپ کی خاطر ہر تکلیف گوارا کرنے کے لئے تیار ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا۔ہم آپ کے بھائی کی تلاش میں مدد دیں گے۔عصر کی نماز کا وقت تھا۔میں نے مسلمان بھائیوں سے عرض کی کہ نماز اسی جگہ پڑھی جائے۔امامت کا فرض میں نے خود ادا کیا۔اس کے بعد میں نے مسلمان بھائیوں سے کہا کہ شام کا وقت قریب ہے۔اور واپس ہوتا ہے۔بھائی کی تلاش باقی ہے۔مجھے اجازت دیں کہ میں روشنی کے وقت کے اندر جاؤں۔خدا کی حکمت ہے کہ جب ہم یہ باتیں کر رہے تھے میرا چھوٹا بھائی شیخ محمد اسحاق وہاں آموجود ہوا ) میں نے اللہ کریم کا شکریہ ادا کیا کہ اُس نے اس معمولی سی دین کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔اور ہمیں بے سروسامانی کی حالت میں اپنی نعمت سے نوازا۔اور ہماری مدد کے لئے ایسے آدمی ملائے جنہوں نے اس مورچے پر ہمیں کھانے کے لئے مٹھائی، پینے کے لئے سوڈا واٹر اور گھر تک پہنچانے کے باڈی گارڈ مقرر کئے جو ہمیں گھر تک پہنچا گئے۔اس قسم کی مثالیں بہت سی ہیں جن میں تائید ایز دی ہمارے تبلیغ کرنے کی وجہ سے خدا کی طرف سے نازل ہوتی رہیں۔اسکول اور کالج کی تعطیلات کے ایام میں ہم نے یہ عہد کیا ہوا تھا کہ قادیان کے سوا کسی اور جگہ نہ جائیں گے )‘۔1914ء میں بی ٹی کلاس پاس کر کے گوجرہ ہائی سکول میں سیکنڈ ماسٹر مقرر ہو گئے۔تقریباً ایک سال کام کرنے کے بعد حضرت مولوی محمد دین صاحب کے ارشاد پر آپ قادیان آگئے جہاں تقریباً چار سال تک تعلیم الاسلام ہائی سکول میں سینئر انگلش ٹیچر کے فرائض بجالاتے رہے۔بعد ازاں اپنے والد حضرت صوفی شیخ مولا بخش صاحب کے مشورے پر سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔اور اوکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، موروی پور، گوجرہ ، سمندری، چک جھمرہ کے مدارس میں نہایت کامیابی سے تعلیمی فرائض سرانجام دیئے۔اور چک جھمرہ سے ریٹائر ڈ ہوئے۔بورڈ سروس سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ضلع گجرات میں دھور یہ اور سہگل آباد کے ہائی سکولوں کی بنیادیں رکھیں۔بعدازں بریگیڈئیر گلزار احمد صاحب کی ہدایت پر کٹاس کے مقام پر سرسید اسکول جاری کیا۔۱۹۴۷ء کے انقلاب میں مشرقی پنجاب سے ہجرت کر کے بہت سے مسلمان لائکپور میں پناہ گزین ہوئے۔جن کے لئے شہر میں تین کیمپ قائم کئے گئے۔جنہوں نے آپ کے ماتحت اپنے مظلوم مہاجر 24