تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 644 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 644

تاریخ احمدیت۔جلد 23 644 سال 1966ء ایم اے مرحوم لدھیانہ کے سکول میں ہم جماعت تھے۔آپ نے ۱۸۸۴ء میں مشن سکول لدھیانہ سے مڈل کا امتحان پاس کیا۔پھر ۱۸۸۶ء میں پنجاب یو نیورسٹی سے انٹرنس پاس کیا۔اور بعد میں اللہ آباد یو نیورسٹی سے بھی انٹرنس اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا۔پھر شکار پور سندھ کے مشن سکول میں کچھ عرصہ بطور ٹیچر کے کام کرتے رہے۔اس وقت انٹرنس پاس کو بڑی وقعت دی جاتی تھی بعد ازاں لاہور ریلوے ایگزامینر کے دفتر میں پندرہ روپے ماہوار پر ملازم ہوئے۔پندرہ روپیہ اُس زمانہ میں غنیمت سمجھے جاتے تھے۔دوران ملازمت ایسی خوش اسلوبی سے کام کرتے تھے کہ آپ کے آفیسر آپ کی بہت عزت کرتے تھے۔اور آپ پر بہت مہربان تھے۔اُنہوں نے آپ کو سب ہیڈ کی آسامی عطا کی آپ کے ماتحت ہندو، مسلمان اور سکھ سب آپ سے محبت کرتے تھے۔اور اپنا بزرگ سمجھتے تھے۔آپ اللہ کے دیئے پر ہمیشہ شاکر رہتے۔اور حلال کے رزق پر ہی قناعت کیا۔جہاں تک مجھے یاد ہے کہ آپ نے نے فروری ۱۸۹۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دستِ مبارک پر بیعت کی۔( آپ ۳۱۳ صحابہ کی احباب کی لسٹ میں ۲۱۶ نمبر پر ہیں۔) قبل از میں لدھیانہ کے مشن سکول میں کئی سال تک تعلیم حاصل کی تھی۔اور کرسچن مشنریوں کے زیر اثر انجیل کے مطالعہ میں بڑی دلچسپی لی تھی۔عیسائی مشنریوں کے لیکچرز کی وجہ سے جو ہمیشہ حضرت مسیح کی رسول خدا ﷺ پر فوقیت ثابت کرتے تھے۔اور علمائے کرام اسلام کی تقریروں کی وجہ سے جس میں وہ عیسائی و آریہ سماجیوں کے اُن اعتراضات کا جو اسلام اور بانی اسلام کے متعلق کیا کرتے تھے۔سُن کر بہت برگشتہ ہو گئے تھے۔اور ان کے عقیدت کے پاؤں بری طرح ڈگمگا رہے تھے۔انہی دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ کا علم ہوا۔اور اُن کے لیکچرز جن میں وہ حضرت رسول خدا کا افضل الانبیاء ہونا، اسلام کی دیگر مذاہب پر فوقیت اور قرآن کریم کو زندہ کتاب ثابت کیا کرتے تھے ، سننے کا موقعہ ملا اور آپ کے تخیلات میں ایک انقلاب پیدا ہو گیا اور جس پر انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ کا اسم گرامی ۳۱۳ صحابہ کی فہرست میں شمار ہوا۔اور لاہور کے سابقین صحابہ میں شامل ہو گئے۔جماعت میں صوفی محمد علی صاحب مرحوم سے سب سے زیادہ محبت تھی۔تمام دینی و دنیاوی کاموں میں ان کے ساتھ رہتے تھے قادیان جب جایا کرتے تھے تو اکٹھے جایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود