تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 623 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 623

تاریخ احمدیت۔جلد 23 623 سال 1966ء ظلمت ہمارے قریب بھی پھٹکنے نہ پائے۔قرآن مجید۔یہ عظیم کتاب اللہ تعالیٰ کے نور سے ہی بنی ہے اور اسی کے ذریعہ ہم اس کے نور کو حاصل کر سکتے ہیں۔پس قرآنی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر اس کے نور کو حاصل کریں۔پہلے اپنے وجود مجسم نور بنا ئیں اور پھر شمع نورانی ہاتھ میں لے کر قریہ قریہ اور گھر گھر پہنچیں اور اس عظیم ٹور کے ذریعہ دنیا کے اندھیروں اور شیطانی ظلمات کو دور کریں تا ہماری یہ دنیا نور میں بسنے والی دُنیا ہو جائے اور سب انسان خدا کے حقیقی بندے بن جائیں۔اسلام صلح کا۔آشتی کا۔سلامتی کا۔امن کا۔ہمدردی اور خیر خواہی کا باخع نفسک“ کی روحانی کیفیت کا مذہب ہے۔پس ہر مذہب و ملت کے ساتھ حسن سلوک کریں۔احسان کی راہوں کو اختیار کریں۔کسی کو بھی زبان یا ہاتھ سے دُکھ اور تکلیف نہ پہنچا ئیں بلکہ ہر ایک کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ہر ایک سے ہمدردی کریں۔ہر ایک کے ساتھ خیر خواہی کے ساتھ پیش آئیں۔بلا امتیاز مذہب و ملت ہر ایک کی بے لوث خدمت کریں۔قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔بڑوں کی خواہ وہ کسی مذہب سے ہی کیوں تعلق نہ رکھتے ہوں عزت واحترام کریں اور چھوٹوں پر رحم اور شفقت کی نگاہ رکھیں۔غرضیکہ اسلام کا کامل نمونہ اور اسوہ حسنہ رسول (ﷺ) کا حقیقی عکس بن کر اپنی زندگیوں کے دن گزاریں تا آسمان کے فرشتوں کی دعائیں آپ کو حاصل ہوں اور زمین پر بسنے والی نگاہیں آپ کو عزت اور احترام سے دیکھیں اور ہر مذہب وملت کے کان آپ کی باتوں کو توجہ اور شوق سے سنیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اس کے فضل سے جنت کے سب دروازے آپ کے لئے کھولے جائیں۔اس کی رحمت کا سایہ ہمیشہ آپ پر رہے۔اس کی مغفرت اور اُس کے نور کی چادر ہمیشہ آپ کو ڈھانپے رکھے اس کی رضا کے عطر کی پیٹیں ہمیشہ آپ کے وجودوں میں سے نکلتی رہیں۔خدا کرے کہ آپ اس چشمہ فیض سے ہمیشہ فیضیاب ہوتے رہیں اور دُنیا ہمیشہ آپ کے فیوض و برکات سے استفادہ کرتی رہے۔آمین