تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 615 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 615

تاریخ احمدیت۔جلد 23 615 سال 1966ء آفتاب احمد صاحب بسمل اور جناب قیس مینائی صاحب نے اپنا کلام سنایا۔بعد نماز مغرب و عشاء مجلس علم و عرفان میں تشریف فرما ہوئے اور مولا نا عبدالمالک صاحب مربی سلسلہ کو تاریخ الخلفاء کا ایک حوالہ پڑھنے کے لئے ارشاد فرمایا اور بتایا کہ حضرت علیؓ نے بیعت بدری صحابہ کے مشورہ کے بعد لی تھی۔ازاں بعد حضور نے نو جوانوں کو تحریک فرمائی کہ وہ دین کے لئے آگے بڑھیں۔اسکے بعد حضور نے تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۲۵ نومبر بروز جمعہ صبح کے وقت انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔نماز جمعہ کے لئے حضور احمدیہ ہال تشریف لے گئے۔ہال کھچا کھیچ حاضرین سے بھرا ہوا تھا۔ہال کے باہر بھی شامیانے لگا کر سڑکوں پر نماز کی ادائیگی کا انتظام کیا گیا۔خواتین کی تینوں گیلریاں بھری ہوئی تھیں اور جن کو وہاں جگہ نہ مل سکی انہوں نے ہال کی چھت پر نماز ادا کی۔کئی سالوں کے بعد کراچی میں جمعہ کے روز اتنا بڑا اجتماع دیکھنے میں آیا۔خطبہ جمعہ میں حضور نے آیہ کریمہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے حبل اللہ کے متعدد معنے بیان فرمائے اور بتایا کہ اس کا تعلق آیت استخلاف سے ہے پھر اس تعلق کو حضور نے واضح فرمایا اور جماعت کی ذیلی تنظیموں کو یہ نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ میں مستعدی سے کام کریں۔اور باہمی تعاون کو قائم رکھیں تا کہ جماعتی اتحاد مضبوط تر ہو جائے۔ساڑھے چار بجے شام حضور مکرم چوہدری شاہنواز صاحب کی کوٹھی پر بیگم صاحبہ کے ہمراہ تشریف لے گئے اور وہاں حضرت چوہدری محمد شریف صاحب ایڈووکیٹ مرحوم امیر جماعت احمد یہ ساہی وال ( منٹگمری) کی وفات پر تعزیت فرمائی۔مرحوم بیگم شاہنواز صاحبہ کے بڑے بھائی اور سلسلہ کے دیرینہ مخلص خادم تھے۔نماز مغرب وعشاء کے بعد ساری جماعت کی ملاقات کا پروگرام تھا۔چنانچہ حضور نے تمام حلقہ جات کے احباب کو بالترتیب شرف مصافحہ بخشا۔احباب اپنی باتیں حضور کی خدمت میں پیش کرتے۔حضور نے نہایت توجہ سے ان کو سن کر ضروری ہدایات دیں اور دوستوں سے بعض ضروری امور دریافت فرمائے۔دواڑھائی گھنٹے تک یہ سلسلہ جاری رہا اور یہ سارا عرصہ حضور کھڑے رہے۔ازاں بعد نئے بیعت کرنے والوں نے بیعت کی۔آپ ان کے بھی حالات دریافت فرماتے رہے۔اس موقع پر آپ نے انٹر کالج ایسوسی ایشن کے ممبروں کو بھی طلب فرمایا تھا اور انہیں بھی ضروری نصائح فرمائیں۔۲۶ نومبر حضور کی واپسی کی تاریخ تھی۔جماعت کے احباب اور غیر از جماعت دوستوں کی آمد کا