تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 614 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 614

تاریخ احمدیت۔جلد 23 614 سال 1966ء حضور کے قیام کے دوران جماعت نمازیں حضور کی اقتداء میں ادا کرتی رہی۔عموماً روزانہ صبح دس بجے سے ایک بجے تک انفرادی ملاقاتوں کا پروگرام رہتا۔احمدی احباب اور غیر از جماعت احباب ملاقات کے لئے تشریف لاتے رہے۔۲۱ نومبر کی شام کو جماعت احمدیہ کراچی کی مجلس عاملہ نیز انصاراللہ اور خدام الاحمدیہ کی مجالس عاملہ اور حلقہ جات کے پریذیڈنٹ صاحبان کا مشترکہ اجلاس حضور نے طلب فرمایا۔مختلف شعبہ جات کے متعلقہ کارکنوں سے حضور نے بعض امور دریافت فرمائے۔ازاں بعد حضور نے تعلیم قرآن اور بعض دیگر امور کے متعلق نصائح اور زریں ہدایات بیان فرمائیں۔نماز مغرب وعشاء کے بعد حضور نے مجلس عرفان میں جماعت کے دوستوں کے سوالات کے جوابات دئے اور یہ سلسلہ روزانہ جاری رہا۔۲۳ نومبر کی صبح کو بعد نماز فجر حلقہ دستگیر کالونی کی مسجد کا سنگ بنیا در کھنے کے لئے تشریف لے گئے۔حضور نے ایک اینٹ اپنے دست مبارک میں لے کر دیر تک دعا فرمائی۔پھر اس کو نصب فرمایا۔اس کے بعد چھ مزید نئیں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور امیر صاحب و مربیان سلسلہ نے رکھیں۔پھر اجتماعی دعا حضور نے کروائی۔واپسی پر حضور نے از راہ شفقت سلسلہ کے پرانے خادم حضرت حکیم خلیل احمد صاحب مون گھیری کے مکان پر چائے نوش فرمائی اور دعا فرمائی۔دس بجے سے ایک بجے تک انفرادی ملاقاتوں کا پروگرام جاری رہا۔شام کو چار بجے احمدیہ ہال میں لجنہ اماءاللہ کو پونے دو گھنٹہ تک حضور نے خطاب فرمایا۔آپ نے احمدی خواتین کو تربیت اولاد کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی نیز فرمایا کہ نیکیوں کے بجالاتے وقت ہماری خواتین کے دل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا خوف پیدا نہ ہونے دینا چاہئیے کہ دنیا کیا کہے گی۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ ہماری جماعت دنیا میں نیکیوں کے قیام کے لئے قائم کی گئی ہے۔نماز مغرب وعشاء کے بعد علم و عرفان کی مجلس ہوئی۔حضور نے اس موقع پر آیت کریمہ اَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا کی نہایت لطیف تفسیر بیان فرمائی۔ساڑھے آٹھ بجے مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب کی صاحبزادی کے رخصتانہ کی تقریب میں حضور دعا کے لئے تشریف لے گئے۔۲۴ نومبر کو ہاکس بے کے مقام پر جماعت نے ایک پکنک کا پروگرام بنایا تھا۔ساڑھے دس بجے حضور وہاں تشریف لے گئے اور شام تک قیام فرمایا۔اس موقع پر مکرم ثاقب زیروی صاحب، مکرم