تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 612 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 612

تاریخ احمدیت۔جلد 23 612 سال 1966ء نوازا اور حالات دریافت کئے۔میر پور خاص پہنچنے پر ڈویژنل امیر صاحب اور چوہدری عزیز احمد صاحب امیر ضلع حیدر آباد اور حاجی عبدالرحمن صاحب امیر ضلع نواب شاہ کے علاوہ احباب بڑی بھاری تعداد میں استقبال کے لئے اسٹیشن پر موجود تھے۔اسٹیشن سے حضور ریلوے کے ریسٹ ہاؤس تشریف لے گئے اور دعوت میں شرکت فرمائی اور نماز ظہر و عصر سے فراغت کے بعد تین بجے موٹروں پر حیدر آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ساڑھے چار بجے شام حیدر آباد تشریف لائے۔مکرم کیپٹین ڈاکٹر عبدالسلام خان صاحب نے حضور سے درخواست کی تھی کہ از راہ نوازش حضور ان کے مکان واقعہ لطیف آباد میں قیام فرمائیں۔حضور نے اس کو قبول فرمایا اور ڈاکٹر صاحب موصوف کے بنگلہ پر فروکش ہوئے۔حضور نے نماز مغرب وعشاء احمد یہ ہال گاڑی کھاتہ میں جمع کر کے پڑھائیں۔احمد یہ ہال کی بنیاد حضور نے اپنے دست مبارک سے رکھی تھی۔(یہ ہال حضور کی توجہ اور دعا کے نتیجہ میں اسی سال تعمیر ہو کر مکمل ہوا تھا۔) حضور نے نماز کے بعد احباب کو مصافحہ کا شرف بخشا اور اسی دوران حضور نے احباب کو نصیحت فرمائی کہ مظلوم ہونا اللہ تعالیٰ کے رحم کو جذب کرتا ہے۔اس لئے انسان کو ظالم نہیں بننا چاہئے۔اسی طرح حضور نے فرمایا کہ آپس میں اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہئے۔اس کے بعد حضور قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔۲۰ نومبر کو نماز فجر حضور انور نے بنگلہ پر پڑھائی اسی روز صبح کے ناشتہ کا انتظام مکرم نواب زادہ چوہدری محمد سعید صاحب نے حضور انور اور دیگر ارکان قافلہ کے لئے فرمایا تھا۔ناشتہ کے بعد حضور انور مسجد احمدیہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تشریف لے گئے۔حضور نے مسجد احمدیہ کی بنیاد میں وہ اینٹ نصب فرمائی جس پر حضرت مصلح موعود نے دعا فرمائی ہوئی تھی۔دوسری اینٹ حضور نے خود دعا فرما کر نصب فرمائی۔اس کے بعد حضور کے ارشاد کے ماتحت صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ، تحریک جدید کی طرف سے مکرم چوہدری غلام احمد صاحب مینجر بشیر آباد اسٹیٹ ، ایم این سنڈیکیٹ کی طرف سے مکرم سید عبدالرزاق شاہ صاحب اور صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیثیت سے مکرم صوفی محمد رفیع صاحب امیر خیر پور ڈویژن نے ، امیر ضلع حیدرآباد کی حیثیت سے مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب باجوہ نے ، مقامی امیر کی حیثیت سے مکرم ماسٹر رحمت اللہ خان صاحب نے ، ارکان مسجد کمیٹی میں سے مکرم ڈاکٹر عبدالسلام خان صاحب، مکرم فضل الرحمن خان صاحب اور مکرم فضل محمد خان صاحب نے لجنہ اماء اللہ کی طرف سے مکرم چوہدری محمد سعید صاحب اور مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی حیثیت سے مولانا غلام احمد فرخ صاحب نے ایک ایک اینٹ بنیاد میں