تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 604
تاریخ احمدیت۔جلد 23 604 سال 1966ء الاحمدیہ میں شامل ہوں یا نہیں) وہ صرف آپ ہی بحیثیت اطفال الاحمد یہ پوری کر کے دکھاویں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور ایسا شاندار نمونہ پیش کرنے کی توفیق بخشے کہ رشک کے ساتھ نگا ہیں آپ پر پڑنے لگیں اور دشمن کی حسد کی آنکھ سے آپ ہمیشہ محفوظ رہیں۔آمین آخر پر اُس احمدی بچی کا ذکر کر کے اس پیغام کو ختم کرتا ہوں جو دائم المرض اور چلنے پھرنے سے معذور ہے اس نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی ڈال رکھی تھی اور ہر مہینے اپنے حصے کے پیسے کمیٹی والوں کے پاس اس لئے جمع کرواتی تھی که قرعه اندازی میں اگر اس کا نام نکل آئے تو اکٹھے بہت سے پیسے مل جائیں۔وقف جدید کے بارہ میں حضور ایدہ اللہ کا خطبہ سن کر یہ خود بھی دعائیں کرنے لگی اور دوسروں سے بھی کروانے لگی کہ اللہ کرے تو اس دفعہ اس کی کمیٹی نکل آئے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے نیچے دل کی دُعا قبول فرمائی اور جیسے وہ چاہتی تھی ویسے ہی اس کے نام کی کمیٹی نکل آئی جو مبلغ پچاس روپے تھی۔اللہ تعالیٰ اس بچی کو جزائے خیر دے اور صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔یہ فوراً وہ ساری رقم لے کر کسی کی گودی میں سوار ہو کر حضرت خلیفتہ المسیح کی خدمت میں پہنچی اور وقف جدید کے چندہ کے طور پر وہ ساری رقم پیش کردی۔خدا تعالیٰ عزیزہ کی اس پیاری قربانی کو قبول فرمائے اور سب اطفال کو توفیق بخشے کہ اپنی اپنی توفیق کے مطابق قربانی کی شاندار مثالیں پیش کریں۔وقت تھوڑا، بہت تھوڑا رہ گیا ہے۔دسمبر کے اختتام سے پہلے پہلے پچاس ہزار روپے اکٹھا کرنے ہیں۔اے تجھے منے اطفال احمدیت چیونٹیوں کی طرح کام کرو اور اپنے امام کی اس توقع کو توقع سے بڑھ کر پورا کرو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین والسلام تین خوشخبریاں مرزا طاہر احمد صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ 149 یکم نومبر ۱۹۲۶، کوسید نا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث نے مجلس عرفان کے دوران فرمایا۔