تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 597 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 597

تاریخ احمدیت۔جلد 23 597 سال 1966ء شیرینی کی تقسیم اور گروپ فوٹوز اجتماعی دعا سے فارغ ہونے کے بعد حضور اسٹیج پر تشریف لا کر صدر جگہ پر رونق افروز ہوئے۔حضور نے اس وقت جامع مسجد کے تفصیلی نقشہ جات ملاحظہ فرمائے جو انجینئروں ، آرکیٹیکٹ اور سیکرٹری صاحب تعمیر کمیٹی نے حضور کی خدمت میں پیش کئے۔سیکرٹری تعمیر کمیٹی کی طرف سے جملہ حاضرین کی خدمت میں شیرینی پیش کی گئی۔جو پلاسٹک کی تھیلیوں میں بند تھی۔نقشہ جات ملا حظہ فرمانے اور ضروری ہدایات دینے کے بعد حضور نے تعمیر کمیٹی کی درخواست پر از راہ شفقت دوگروپ فوٹوز میں شرکت فرمائی۔پہلا گروپ فوٹو حضور نے ان جملہ احباب کے ساتھ کھنچوایا جنہوں نے حضورانور کے بعد بنیاد میں اینٹیں رکھی تھیں۔دوسرے گروپ فوٹو میں حضور کے ساتھ صرف تعمیر کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے۔اس کے بعد ساڑھے نو بجے کے قریب حضور بذریعہ موٹر کار قصر خلافت واپس تشریف لے گئے۔تقریب کے دیگر کوائف اس تقریب کے سلسلہ میں دس بکرے بطور صدقہ ذبح کر کے ان کا گوشت غرباء میں تقسیم کیا گیا۔علاوہ ازیں چار ہزار روپے مستحقین میں بطور امداد تقسیم کئے گئے۔اس میں سے تمام مستحقین کو نقدی کی صورت میں امدادی رقوم دینے کے علاوہ پانچ صدرو پے نادار مریضوں کے علاج کے لئے فضل عمر ہسپتال میں دئے گئے۔اسی طرح چار سو روپے دارالا قامتہ النصرت کو اور مستحق طلبہ کی امداد کے لئے چارسو روپے جامعہ احمدیہ کو دیئے گئے۔سنگ بنیاد کی تقریب کے سلسلہ میں تعمیر کمیٹی کی طرف سے دو خوبصورت دوورقی ٹریکٹ شائع کئے گئے۔ایک ٹریکٹ تقریب کے پروگرام پر مشتمل تھا اس کے آغاز میں قرآن مجید میں سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا پر مشتمل آیات درج کر کے ان کا اردو تر جمہ بھی ساتھ ہی شائع کیا گیا۔دوسرا ٹریکٹ مسجد کی تعمیر اور اس کی بخیر و خوبی تکمیل اور مثمر الثمرات حسنہ ہونے کے لئے دعا کی خاص تحریک پر مشتمل تھا۔یہ دونوں ٹریکٹ بہت وسیع پیمانہ پر احباب میں تقسیم کئے گئے۔جناب مسعود احمد خان صاحب دہلوی نے اس مبارک اور تاریخی تقریب کی یہ مفصل اور مکمل رپورٹ الفضل ۸ دسمبر ۱۹۶۶ء کی اشاعت میں محفوظ کر دی۔جناب محبوب عالم صاحب خالد ایم۔اے