تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 565 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 565

تاریخ احمدیت۔جلد23 565 سال 1966ء حضرت شمس صاحب کے مختصر سوانح کچھ اس طرح سے ہیں کہ آپ مئی ۱۹۰۱ء میں سیکھواں نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ذرا چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو اپنے والد ماجد کے ساتھ قادیان آنا شروع کیا۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملاقات اور مصافحہ یاد تھا۔آپ نے ابتدائی تعلیم لوئر پرائمری تک اپنے گاؤں سیکھواں ہی میں حاصل کی۔لیکن آپ کی اصل اور مستقل تعلیم کا آغاز ۱۹۱۰ء میں ہوا جب آپ با قاعدہ قادیان آکر مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔جس وقت آپ داخل ہوئے۔اس وقت تیسری جماعت کھل رہی تھی۔آپ ایک نہایت ہو نہار محنتی اور سمجھدار طالب علم تھے۔آپ ہر سال پاس ہوتے چلے گئے۔تا آنکہ ۱۹۱۹ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کی سند حاصل کی۔اور پھر تین سال کی خصوصی تعلیم و تربیت کے بعد آپ نے مربی کلاس کا امتحان پاس کیا۔ایک طرف جہاں آپ کو حضرت اقدس کی نظروں کی برکت اور اپنے نہایت درجہ خلص باپ حضرت امام الدین صاحب سیکھوانی کی تربیت حاصل ہوئی وہاں دوران تعلیم قدرت ثانیہ کے مظہر اوّل حضرت خلیفہ المسیح الاول کا درس قرآن سنا اور قدرت ثانیہ کے دوسرے مظہر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب، حضرت قاضی امیرحسین صاحب، حضرت مولوی سید سرورشاہ صاحب، حضرت حافظ روشن علی صاحب اور حضرت میر محمد اسحاق صاحب جیسے آسمان احمدیت کے ستارے بطور استاد میسر آئے۔آپ نے ۱۹۱۸ء سے اپنے طالب علمی کے زمانہ سے مضامین لکھنے شروع کئے اور مناظروں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔چنانچہ ۱۹۱۹ء میں آپ نے مشہور مناظرہ سار چور میں کیا۔جس میں آپ کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔اور ایک سکھ ڈاکٹر کی طرف سے آپ کو انعام ملا۔اس مناظرے کی کارروائی شائع شدہ ہے۔اس کے علاوہ آپ نے بیسیوں مباحثات اس زمانہ میں شیعوں سنیوں اور پادریوں سے کئے۔جن میں مباحثہ بھونگاؤں ، مباحثہ جہلم اور مباحثہ میانی شائع شدہ ہیں۔۱۹۲۳ء میں آپ کو مربی کلاس پاس کرنے کے بعد ملکانوں کے فتنہ ارتداد کے دُور کرنے کے لئے بھجوایا گیا۔جہاں آپ نے ڈیڑھ سال تک جانفشانی سے کام کیا۔۱۹۲۴ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے سفر ولایت میں جب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب کے ساتھ جانے کا فیصلہ ہوا۔تو آپ کو ملکانہ سے واپس بلا کر ان کی جگہ الحکم کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔آپ کی محنت علمی مشاغل اور زور بیان کو دیکھ کر حضور انور نے آپ کو عرب ممالک میں بطور مبلغ