تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 516 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 516

تاریخ احمدیت۔جلد 23 516 سال 1966ء " بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عزیز محترم ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آپ کے خط مورخہ ۹/۳/۶۶ سے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ جنوبی ہند میں مختلف مقامات پر تبلیغی جلسوں کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماعات مبارک کرے۔علاقہ کے لوگوں کے دل کھول دے۔انہیں احمدیت کی طرف مائل کر دے۔اس طرح کہ اس علاقہ میں احمدیت سرعت سے ترقی کرتی چلی جائے۔یہاں تک کہ سارا علاقہ احمدی ہو جائے۔اللهم آمین۔دوستوں کو میری طرف سے یہ پیغام دیں کہ اپنے اندر ایک نیک تغیر اور خدمت دین کے لئے دل میں ایک تڑپ پیدا کریں۔“ اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آمین۔فقط والسلام مرزا ناصر احمد (خلیفہ اسیح الثالث) 76_44 حضرت خلیفہ المسح الثالث کے انعامی چیلنج کے بارہ میں پاور یوں کی بے بسی حضرت خلیفۃ المسح الثالث نے اراپریل ۱۹۶۶ء کوسورۃ فاتحہ کے حقائق ومعارف کے مقابلہ کے سلسلہ میں جوانعامی چیلنج دیا تھا۔اُس پر باقی دنیائے عیسائیت تو خاموش رہی البتہ اس سے پاکستان کے پادری صاحبان میں کچھ حرکت پیدا ہوئی۔چنانچہ ایک مسیحی رسالم نے ایک جوابی مضمون شائع کیا۔دوسرے گوجرانوالہ سے پادری الیاس صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں ایک خط لکھا۔جس میں مقابلے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔حضور کی منظوری سے مولا نا ابوالعطاء صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد نے پادری صاحب کو بصیغۂ رجسٹری حسب ذیل جوابی مکتوب لکھا: بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم " مکرم جناب پادری الیاس الیس مل صاحب فیروز والہ ضلع گوجرانوالہ السلام علی من اتبع الهدی