تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 33
تاریخ احمدیت۔جلد 23 33 سال 1965ء احمدیت کے بانی کی تصنیف ہے۔جس میں عربی زبان کے اتم الالسنہ ہونے کا دعویٰ پیش کیا گیا ہے۔منن الرحمن کے چیدہ چیدہ حصے مصنف نے کتاب میں تحریر کئے ہیں اور من الرحمن کے متعدد حوالہ جات درج کئے ہیں۔ایسی فاضلانہ کتاب سے ایک پُر اخلاص تعارف نامہ اور اس کے نتائج کو حذف کیا جا سکتا تھا تا کہ بلا حیل و حجت کتاب کی خوبیاں سائنٹفک اصول پر پر کھی جاتیں۔کتاب میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سب سے پہلے من الرحمن کے مصنف نے عربی زبان کے اولین زبان ہونے کا نظریہ پیش کیا تاہم بعض علمائے السنہ مثلاً میکس ملر اس سے پیشتر ایک زبان کا نظریہ اختیار کر چکے تھے۔ہاں یہ امر کہ عربی زبان کے متعلق جو نظریہ پیش کیا گیا ہے اس کا بانی کون تھا قابل تحقیق و تصدیق ہے۔انسائیکلو پیڈیا میں ایک آرٹیکل موجود ہے کہ عربی زبان سامی زبانوں میں قدیم ترین ہے۔بعض اور کتابیں بھی اس کی مظہر ہیں۔کتاب زیر نظر میں عربی کے متعلق سامی زبانوں میں قدیم ترین ہونے کی بحث نہیں کی گئی۔دونوں مصنفوں کا زور اس بات پر ہے کہ قرآن شریف کی زبان عربی مبین ہے۔قرآن شریف کے اس دعویٰ کے متعلق الفریڈ گلیم نے اپنی کتاب موسومہ ”اسلام“ میں عربی زبان پر اعتراضات کئے ہیں اور قرآن شریف کے چند الفاظ کو غیر عربی الفاظ ظاہر کیا ہے۔الفریڈ کے اعتراض کے اندر لسانیاتی نقطۂ نظر سے جو کمزوری ہے اس کی تردید فاضل مصنف جیسے اشخاص کی طرف سے تحریر ہونی مناسب ہے۔کتاب زیر نظر نے ایک مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے نیز یہ کتاب ایک کھلا چیلنج ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کراچی، اُردو انسائیکلو پیڈیا آف اسلام کے مؤلفین اور اور مینٹل کالج لاہور کتاب زیر نظر کا سر رشتہ تحقیق ہاتھ میں لیں اور اس کام کو مکمل کریں۔واقعہ صلیب پر برطانوی ڈاکٹر کی جدید تحقیق اور اس کے خلاف رد عمل اس سال برطانیہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ ہوا جس نے ملک بھر کے مذہبی حلقوں میں ایک تہلکہ سا مچا دیا۔یہ واقعہ اور اس کے رد عمل کے طور پر ظاہر ہونے والا ہنگامہ اس لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور سلسلہ احمدیہ کی حقانیت کے ایک زبر دست ثبوت کی حیثیت رکھتا ہے۔ہوا یوں کہ وہاں کے ایک نامی گرامی طبی ماہر نے امراض غشی کے تعلق میں