تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 487 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 487

تاریخ احمدیت۔جلد 23 487 سال 1966ء اسلام کا اقتصادی نظام۔فضائل القرآن مجموعہ تقاریر۔خلافت علی منہاج النبوۃ (۳ جلدیں) خطابات شوری (۳ جلدیں)۔تقاری محمود ( ملائکتہ اللہ۔حقیقۃ الرؤیا۔ذکر الہی) متفرق خدمات کینیا میں نئے سکول کیلئے چالیس ہزار شلنگ گرانٹ دی۔سائنس کی غیر ملکوں میں اعلی تعلیم کے 43 لئے دو وظیفے دینے کا فیصلہ کیا۔ایک جدید طرز کی فوٹواسٹیسٹ مشین فاؤنڈیشن کی طرف سے جامعہ احمد یہ ربوہ کو بطور عطیہ پیش کی۔فاؤنڈیشن نے قرآن مجید کے فرانسیسی ترجمہ کے لئے ایک غیر معمولی رقم تحریک جدیدر بوہ کوادا کی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا پیغام خدام کے نام ۱۴ مارچ ۱۹۶۲ء کومجلس خدام الاحمد ی ربوہ کےزیر اہتمام حضرت خلیفتہ المسیح الا ول کی سیرت پر ایک جلسہ عام منعقد ہوا۔جس کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا۔”میرا پیغام یہ ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے جذبۂ فدائیت اور جاشاری کے مطابق آپ لوگ عمل کریں۔44 مشرقی اور مغربی پاکستان کے باہمی تعلقات بڑھانے کی تلقین ۲۳ فروری ۱۹۶۶ء کا ذکر ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے بعد نماز عصر مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری ( جو ایک ہی دن قبل مشرقی پاکستان سے واپس پہنچے تھے ) سے ارشاد فرمایا کہ پانچ مینٹ میں مشرقی پاکستان کے حالیہ سالانہ جلسہ کی روداد سنائیں۔مولانا صاحب حضور کے ارشاد کی تعمیل میں جلسہ کے مختصر حالات بیان کر چکے تو حضور نے دونوں صوبوں کے باہمی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر بہت زور دیا اور فرمایا کہ: دنیا میں یہ رواج پایا جاتا ہے کہ ایک ملک کے رہنے والے دوسرے ملکوں کے رہنے والوں کو پن فرینڈز (PEN FRIENDS) یعنی قلمی دوست بناتے ہیں۔اُن کی ایک دوسرے سے جان پہچان بھی نہیں ہوتی۔لیکن پھر بھی آپس میں خط وکتابت ہوتی رہتی ہے۔میرے خیال میں ربوہ میں بھی درجنوں ایسے نوجوان